شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی نے 75 کروڑ روپے کی کمائی کی

0
125

ممبئی، // بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی نے تین دنوں میں 75 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔
راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈنکی 21 دسمبر کو سینما میں ریلیز ہوئی تھی۔فلم ڈنکی کو شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ڈنکی نے پہلے دن تقریباً 30 کروڑ روپے کمائے تھے۔ فلم ڈنکی نے دوسرے دن 20 کروڑ روپے کمائے۔ڈنکی نے تیسرے دن 25 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی۔ اس کے ساتھ ہی گھریلو باکس آفس پر ڈنکی کا کل کلیکشن 75 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
فلم ڈنکی میں شاہ رخ خان کے علاوہ تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا