شاہراہ یکم اور 2 اپریل کو بڑی گاڑیوں کے لئے بند رہے گی

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ بجبہاڑہ اننت ناگ میں مرمتی کام کے پیش نظر یکم اور 2 اپریل کو بڑی گاڑیوں کی نقل و حمل کے لئے بند رہے گی۔ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بجبہاڑہ اننت ناگ کے نزدیک قومی شاہراہ پرہوائی پٹی کی مرمت کے پیش نظر یکم اور 2 اپریل کو بڑی گاڑیوں (لوڈ کیریروں) کو سری نگر سے جموں یا جموں سے سری نگر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے ٹرک والوں سے کہا ہے کہ وہ یکم اپریل یعنی پیر اور منگل کو چار بجے سے سات بجے تک قومی شاہراہ پر سفر کرنے گریز کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا