شام میں ایران سے منسلک ایک فوجی تنصیب پر امریکی حملے میں 9 افراد ہلاک

0
0

دمشق،//انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ شام میں ایران سے منسلک ایک فوجی تنصیب پر امریکی حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزامریکا نے مشرقی شام میں ایک تنصیب کو نشانہ بناتے ہوئے حملے شروع کیے جس کے بارے میں پینٹاگان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب اور اس سے وابستہ گروپ ہفتوں کے اندر دوسری بار استعمال کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملے دو F-15 لڑاکا طیاروں کے ذریعے کیے گئے۔ یہ کارروائی عراق اور شام میں امریکی افواج کو نشانہ بنانے والے حالیہ حملوں کا جواب ہے۔
سویدا گورنری میں تل قلیب اور تل المسیح کے علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں براہ راست شامی حکومتی افواج کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں فضائی دفاعی بٹالین اور ایک ریڈار بھی شامل ہے۔
یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب دوسری طرف اسرائیلی فوج نے دمشق کے آس پاس کے علاقے کو نشانہ بنایا۔ دارالحکومت دمشق کے آس پاس کے علاقے میں کم از کم 3 دھماکے ہوئے، اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں عقربا قصبے کے قرب وجوار میں ایک فوجی ہوائی اڈے کے علاقے پر بمباری میں حزب اللہ کے تین جنگجو ہلاک اور تین دوسرے نامعلوم افراد زخمی ہوگئے۔
جس جگہ پر بمباری کی گئی وہ دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 10 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد اسرائیل نے شام میں حملے تیز کر دیے ہیں۔ اسرائیلی فضائی حملوں میں کئی بار دمشق اور حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو بمباری میں نقصان پہنچایا گیا ہے۔
ان دونوں ہوائی اڈوں کے متاثر ہونے سے فضائی ٹریفک کا رخ حمیمیم ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق 10 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک اسرائیلی فوج نے 16 مرتبہ حملے کیے جن میں فضائی حملے اور راکٹ حملے شامل ہیں۔
جمعرات کو شام کی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے ملک کے جنوب میں فوجی ٹھکانو کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا ہے۔
شامی خبر رساں ایجنسی نے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ "بدھ کی شام تقریباً دس بجے کے قریب اسرائیلی دشمن نے لبنان میں بعل بک کی سمت سے ایک فضائی حملہ کیا، جس میں جنوبی علاقے میں کچھ فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔”
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں عسکری ٹھکانوں کونقصان پہنچا تاہم کسی قسم کے جانے نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا