نیویارک چوتھی سیڈ ایلکزینڈر جیوریو کا کیریئر میں پہلا گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں شکست کے ساتھ ختم ہوگیا لیکن روس کی ماریہ شاراپووا اور وینس ویلیمس نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے خاتون کے سنگلز کے تیسرے دور میں داخلہ حاصل کرلیا۔ جرمنی کھلاڑی جیوریو کو مردوں کے سنگلز کے پہلے دور کے مقابلے میں بورنا کورچ نے 3-6 7-5 7-6 7-6 سے شکست دے کر باہر کردیا۔ اس سال مانٹریل اوپن سمیت پانچ خطاب حاصل کرنے والے جیوریف نے پہلا سیٹ چھ۔تین سے جیت کر اچھی شروعات کی تھی لیکن ۶۱ ویں رینکنگ کے کورچ نے باقی کے تین سیٹوں کو نزدیکی فرق سے جیتا جن میں آخری دو سیٹ انہوں نے ٹائی بریک میں جیتے ۔ بارش کی وجہ سے ایک دن پہلے منسوخ ہوئے پہلے دور کے خاتون اور مردوں کے سنگلز کے میچوں اور دوسرے دور کے میچ کو بھی پورا کرایا گیا۔ بارش سے بدھ کو تقریباً ۵۵ میچ منسوخ کیے گئے ۔ خاتون کے سنگلز میں دو بڑی کھلاڑیوں نویں سیڈ امریکہ کی وینس نے بھی فرانس کی اوشین ڈوڈن کو سات۔پانچ، چھ۔چار سے جبکہ وائلڈ کارڈ روسی کھلاڑی شاراپووا نے ہنگری کی ٹیمیا بابوس کو 6-7 6-4 6-1 سے شکست دے کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنائی۔ ڈوپنگ کی وجہ سے پندرہ مہینے کی معطلی کا سامنا کرنے کے بعد واپسی کررہی شاراپووا نے پہلے دور میں دوسری سیڈ سیمونا ہالیپ کو حیرت زدہ کیا تھا۔ دوسرے راونڈ میں ۳۰ سالہ روسی کھلاڑی کے سامنے اب امریکہ کی صوفیا کینن کا چیلنج رہے گا۔ دوسری طرف پسندیدہ کھلاڑی ۳۷ سالہ وینس نے ریکارڈ ۳۲ ونرس لگاتے ہوئے اوشین کے خلاف اپنی جیت کو یقینی کیا۔ مردوں کے سنگلز کے دوسرے دور کے دیگر میچوں میں پانچویں سیڈ کروشیا کے مارن سلچ نے جرمنی کے فلوریئن میئر کو 6-3 6-3 6-3 سے اور ۲۳ ویں سیڈ جرمنی کے میشا جیوریو نے فرانس کے بینوایٹ پیئر کو 6-3 6-2 3-6 6-7 7-5 سے میراتھن مقابلے میں شکست دی۔ ۲۳ ویں سیڈ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے ایرنیسٹ گلبیس کو 6-3 7-5 6-4 سے ہرایا۔ ۲۰ ویں سیڈ ایلبرٹ راموس اور ۱۹ ویں سیڈ لگزمبرگ کے جائلس مولر میراتھن مقابلے کے بعد اپنے مقابلے غیرسیڈ کھلاڑی سے ہار گئے ۔ ۱۲ ویں سیڈ اسپین کے پابلو کارینو نے برطانیہ کے کیمرن نوری کو چھ۔دو، چار۔چار، چھ۔تین سے ، ۱۶ ویں سیڈ لوکاس پوئلی نے امریکہ کے جیرڈ ڈونالڈسن کو 7-5 6-4 4-6 3-6 6-4 سے ، ۱۷ ویں سیڈ امریکہ کے سیم کویری نے ڈوڈی سیلا کو 6-4 6-1 6-4 سے جبکہ ۱۰ ویں سیڈامریکہ کے ہی جان اسنر نے جنوبی افریقہ کے چونگ ہیون کو 6-3 6-4 7-5 سے ہرایا۔ اس کے علاوہ پہلے دور کے مقابلے میں ۳۱ ویں سیڈ فلسیانو لوپیز ، ۱۱ ویں سیڈ اسپین کے رابرٹو بتیستا، نویں سیڈ بلیجیم کے ڈیوڈ گافن اور ۲۴ ویں سیڈ ارجنٹینا کے جوان مارٹن ڈیلپٹرو نے جیت کے ساتھ دوسرے دور میں جگہ بنالی۔حالانکہ ۱۴ ویں سیڈ آسٹریلیا کے نک کرگیوس اپنا مقابلہ ہارکر باہر ہوگئے ۔ آسٹریلیائی کھلاڑی کندھوں کی چوٹ کی وجہ سے حریف کھلاڑی جان ملیمین کے خلاف خاص چیلنج پیش نہیں کرسکے اور چھ۔تین، ایک۔چھ،چھ۔چار اور چھ۔ایک سے میچ ہارگئے ۔ حالانکہ الٹ پھیر کے درمیان گافن نے فرانس کے جولیئن بینتیو کو 6-4 2-6 6-4 6-2 سے شکست دے کر جیت اپنے نام کرلی۔ ڈیل پیٹرو نے سوئزرلینڈ کے ہینری لاکسونین کو 6-4 7-6 7-6 سے ہرایا۔ ساتویں سیڈ بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے چیک جمہوریہ واکلاو سیفارانیک کو چھ۔ایک، چھ ۔چار، اور چھ ۔دو سے شکست دے کر دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔ اس کے علاوہ ۱۸ ویں سیڈ فرانس کے گائل مانفلس نے ہم وطن جرمی چارڈی کو 7-6 6-3 6-4 سے ، ۱۵ ویں سیڈ ٹامس بردچ نے امریکہ کے ریان ہیرس کو چھ۔چار، چھ۔دو، سات۔چھ سے ہرایا۔ گرینڈ سلیم فاتح اور چھٹی سیڈ آسٹریلیا کے ڈامنک تھیئم نے ایلکس ڈی مینور کو 6-4 6-1 6-1 سے شکست دے کر اپنے مہم کی شروعات کی اور دوسرے راونڈ میں داخلہ حاصل کرلیا۔ تھیئم نے بارش کی وجہ سے ایک دن پہلے کے میچ کو مکمل کیا۔ خاتون کے سنگلز کے دوسرے راونڈ کے مقابلے میں امریکہ کے سلوین اسٹیفنس نے ۱۱ ویں سیڈ سلوواکیہ کی ڈومینکا سبلکووا کو 6-2 5-7 6-3 سے الٹ پھیر کا شکار بنایا۔ لتویا کی ۱۶ ویں سیڈ اناستاسیا سیواسیوا نے یوکرین کی کیٹرینا کوزلووا کو چھ۔چار،چھ۔چار سے ہرایا۔ ۱۳ ویں سیڈ چیک جمہوریہ کی پیترا کیویتوا نے فرانس کی ایلائز کورنیٹ کو چھ۔ایک ، چھ۔دو سے ہرایا۔ خاتون کے سنگلز کے پہلے دور کے مقابلے میں ۱۰ ویں سیڈ پولینڈ کی اگنزسکا ردوانسکا نے کروشیا کی پیترا مارٹک کو چھ۔چار، سات۔چھ سے ہراکر دوسرے دور میں داخلہ حاصل کیا۔ امریکہ کی کوکو ویڈویگے نے ایک سیٹ پیچھے ہونے کے بعد ہم وطن ایلسن ریسکے کو 2-6 6-3 6-4 سے ہرایا۔ ۱۹۸۷ ومبلڈں چیمپئن پیٹ کیش سے کوچنگ لینے والی امریکی کھلاڑی نے ۳۱ ونرس لگاکر دوسرے راونڈ میں داخلہ حاصل کیا جہاں ان کے سامنے تیونیشیا کی اونس جابیو ہوں گی۔ آٹھویں سیڈ روس کی سیتلانا کزنتسوا نے چیک کھلاڑی مارکیٹا ونڈروسوا کو 4-6 6-4 7-6 سے ہرایا۔ چوتھی سیڈ یوکرین کی ایلینا سویتولینا نے کیٹرینا سنیاکووا کو 6-0 6-7 6-3 سے ہراکر دوسر دور میں جگہ بنائی۔ ۱۷ ویں سیڈ ایلینا ویسنینا نے اینا کو چھ ۔ایک، چھ تین سے ہرایا۔ رومانیہ کے مونیکا نے ۱۴ ویں سیڈ فرانس کی کرسٹینا کو چھ ۔تین ۔چھ دو سے الٹ پھیر کا شکار بنایا۔ ایسٹونیا کی ۲۶ ویں سیڈ اینٹ کونٹاویٹ بھی لوسی سفارووا کے ہاتھوں شکست کھا کر باہر ہوگئیں۔ اناستاسیا کو کرسٹینا میک ہیل نے تین۔چھ، چھ۔تین اور چھ ۔دو سے ہرایا۔