شادی کے مہمانوں سے بھری بس الٹ گئی، 9 افراد زخمی

0
0

رائےسین، //مدھیہ پردیش کے رائےسین ضلع میں شادی کے مہمانوں سے بھری بس الٹنے سے نو افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں سے چار کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں بھوپال ریفر کر دیا گیا ہے۔ بس میں دُلہا کے اہل خانہ سمیت شادی کے تقریباً 50 مہمان سوار تھے۔
رائےسین کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دنیش کھتری نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو پیش آنے والے اس حادثے میں بس میں سوار کل 9 افراد زخمی ہو گئے۔ دو خواتین اور دو مردوں کو بھوپال ریفر کر دیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا