سی پی ایف ڈبلیو اے کے سابق وفد نے غلام نبی آزاد سے ملاقات کی

0
0

مطالبات کی یادداشت پیش کی،ہرویندر مہاجن نے انہیں ایسوسی ایشن کے دیرینہ مسائل سے آگاہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سابق سینٹرل پیرا ملٹری فورس ویلفیئر ایسوسی ایشن (سی پی ایف ڈبلیو اے) جموں و کشمیر یو ٹی کا ایک وفد سابق چیف ایڈوائزر سی پی ایم ایف ہرویندر مہاجن کی صدارت میں اتوار کو جموں میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد سے ملاقات کی۔آزاد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ہرویندر مہاجن نے انہیں ایسوسی ایشن کے دیرینہ مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سابق سینٹرل پیرا ملٹری فورس کے ملازمین کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے غلام نبی آزاد کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ طبی سہولیات کو 1000 روپے بڑھاکر 5000 روپے کیاہے۔ ڈیفنس فورسز کی طرح ون رینک ون پنشن، ریاستی/ضلع کی سطح پر سینٹرل پولیس کینٹین (سی آئی سی) کے بجائے سی ایس ڈی کینٹین کی سہولیات، ایم ایس پی (پنشن کے قابل) کی طرح سی پی ایم ایف کے اہلکاروں کی خدمت کرنے کے لیے نیم فوجی سروس پے (پی ایم ایس پی)۔ 2.57 سے 3.68 تک پے کمیشن کی سفارش، زیر التواء 18 ویں مہینوں کے ڈی اے کے بقایا جات کا اجرا، 2004 سے پرانی پنشن کو ریگولرائز کرنا اور ڈیفنس فورس کے سابق فوجیوں/ بیواؤں اور زیر کفالت افراد کی طرح EX-CAPF اسٹیٹس کے اعلان پر تمام سابقہ ریٹائرمنٹ فوائد میں توسیع شامل ہیں۔وفد سے خطاب کرتے ہوئے آزاد نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے مناسب سطح پر اٹھایا جائے گا۔ تاہم آزاد نے کہا کہ ایک بار جب ان کی پارٹی اقتدار میں آجائے گی تو کسی کو کوئی شکایت نہیں ہوگی کیونکہ وہ عوامی مسائل سے پوری طرح واقف ہیں۔وفد میں موجود دیگر افراد میں اشوک کمار ورما چیئرمین (CRPF)، ایس کے شرما صدر (CPMF)، ہربنس لال شرما نائب صدر (CPMF)، ڈی کے چوہان جنرل سیکرٹری (CPMF)، چرن سنگھ چل صدر (GSP)، نور محمد جنرل سیکرٹری ضلع سانبہ، ہرویندر کور، غلام نبی شاہ ممبر (CPMF)، سجاول شاہ صدر اور کیرتن سنگھ چیئرمین شامل ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا