سی ٹی ای، مانو سرینگر کیمپس نے ’’تعلیم کے ذریعے اصلاح معاشرہ‘‘پر کیا آن لائن پروگرام کا انعقاد

0
0

محمد الطاف ثاقِب
سرینگر؍؍26 اکتوبر 2023 کو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سی ٹی ای کیمپس سرینگر نے معاشرے کے سدھار پر ایک آن لائن پروگرام بذریعہ گوگل میٹ منعقد کیا جس میں ادارے کے سبھی اساتذہ اکرام اور طالبات نے بھی شرکت کی۔پروگرام کی سرپرستی ڈاکٹر بلال رفیق شاہ پرنسپل مانو سی۔ ٹی ای سرینگر کر رہے تھے۔ انہوں نے گوگل میٹ کے ذریعے پروگرام سماعت کرنے والوں کو بتایا کہ معاشرے کو سدھارنے کے لیے تعلیم ہی ایک واحد ذریعہ ہے جس سے ہم سماج میں ہو رہے ظلم و تشدد کو پہچان سکیں، سماج میں ہو رہی برائیوں کو روک سکیں۔ مزید انہوں نے بتایا کہ استاد ہی وہ شخصیت ہے جو آنے والے کل کو سماج کے لیے بذریعہ تعلیم درست کر سکتا ہے ۔ استاد ہی ہے جو بغیر کسی ذات پات کے، بغیر کسی لالچ کے اپنے شاگردوں کو تعلیم دیتا ہے۔پروگرام میں مہمان خصوصی پروفیسر صدیقی محمد محمودرھے جو کہ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد میں بحیثیت سینئر پروفیسر کام کر رہے ہیں۔انھوں نے اپنے خطاب میں تعلیم کے ذریعے معاشرے کی اصلاح پر بہت ہی تفصیلی گفتگو کی۔پروگرام مکمل طور پر کامیاب رہا۔ اس پروگرام میں بولنے میں حصہ داری اساتذۂ اکرام کی تھی۔ پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر محمد شکیل، اسوسیٹ پروفیسر،نے نظامتِ کے فرائض انجام دیے، شریک-کنوینر ،ڈاکٹر ریحانہ ملک، کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد جابر، اور شریک -کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عتیق الرحمن رہے۔ مہمان خصوصی و دیگر اس ادارے کے معلموں نے مل کر شرکت کرنے والے سامعین کو بتایا کہ معاشرے کو سدھارنے میں سب سے اہم کردار معلم کا ہی ہوتا ہے۔اساتذہ کے ذریعے ہی ہم اپنے اندر کے چراغ کو اندھیرے سے نکال کر روشنی میں لاتے ہیں۔ مہمان خصوصی پروفیسر صدیقی نے شرکاء کی ضمیر کو جگانے کے لیے کہا کہ آج ہمیں غفلت کی نیند سے جاگنے کا وقت آیا ہے۔اور اگر ہم مایوسی کو چھوڑ کر ایک دوسرے کی مدد کریں گے تو ہی ہم اپنی قوم کو اجاگر کر سکتے ہیںاور تعلیم ہی ایک واحد ذریعہ ہے جس سے ہمیں اپنی اچھائی اور برائی کا پتہ لگتا ہے۔اس میں معلم کا کردار سب سے اہم کردار ہے۔ ڈاکٹر شکیل اور ڈاکٹر ریحانہ نے’ لازوال‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب تک ہم خود نہیں بدلیں گے تب تک معاشرے میں سدھار نہیں آسکتا کیونکہ معاشرے کو سدھارنے کے لیے پہلے ہمیں انفرادی طور پر اپنے آپ کو بدلنا ہو گا۔ اگر ہر فرد اپنے آپ کی اصلاح کر لے اپنی خامیوں کو درست کر لے تو معاشرہ خود بخود سدھر جائے گا۔پروگرام کے کوآرڈینیٹر محمد جابر نے بھی ’لازوال ‘سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’’مانو حیدرآباد‘‘ پورے ملک میں ایک ابھرتی ہوئی یونیورسٹی ہے جسے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن کی متحرک قیادت میں + NAAC ،A گریڈ کے ساتھ تسلیم کیا گیا۔ اور یقیناً ہم یونیورسٹی کی ترقی کے لیے ان کے عظیم کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اور آج کا توسیعی لیکچر پروگرام اس ادارے کی ایک آف کیمپس کوشش تھی جسے یونیورسٹی انتظامیہ نے سپورٹ کیا اور ہم اس تعاون کے بے حد مشکور ہیں۔ لیکن ہمارا اصل مقصد آف کیمپس کے طلباء اور اسکالرز کو یونیورسٹی کے سینئر ترین ممتاز پروفیسر کو سننے کا موقع فراہم کرنا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا