دھوکہ دہی کے الزامات عائد ،تلاشی بھی لی گئی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے چار ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جن میں ایک اس وقت کے پوسٹل اسسٹنٹ (اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر ایس بی) اور 03 مزید پوسٹل اسسٹنٹ شامل ہیں، یہ سبھی گاندھی نگر ہیڈ پوسٹ آفس، جموں میں تعینات تھے جن پرگاندھی نگر ہیڈ پوسٹ آفس جموں میں پی پی ایف اکاؤنٹ سے دھوکہ دہی سے اور رقم نکالنے کے الزامات ہیں۔
واضح رہے یہ مقدمہ سینئر سپرنٹنڈنٹ پوسٹ آفسز، جموں ڈویژن، جموں سے موصولہ شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا۔
دریں اثناء یہ بھی الزام لگایا گیا کہ مذکورہ اکاؤنٹ 29.05.2024 کو بند کر دیا گیا تھا اور بند ہونے والی رقم 23,36,130 روپے تھی،اوردھوکہ دہی سے کھولے گئے مشترکہ اکاؤنٹ میں جمع کر دی گئی تھی۔ تاہم شکایت میں، پہلی نظر میں، ملزم پوسٹل اہلکاروں کے کردار کا انکشاف ہوا ہے۔اس ضمن میں سی بی آئی نے آج جموں میں 4مقامات پر ملزمان کے رہائشی مکانات کی تلاشی لی ہے۔
واضح رہے یہ صدف گلزار، پوسٹل اسسٹنٹ (اس وقت کے اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر ایس بی)، گاندھی نگر ہیڈ پوسٹ آفس، جموں، سریندر سنگھ، پوسٹل اسسٹنٹ، گاندھی نگر ہیڈ پوسٹ آفس، جموں، گرومیت سنگھ، پوسٹل اسسٹنٹ، گاندھی نگر ہیڈ پوسٹ آفس، جموں اور کرونا شرما، پوسٹل اسسٹنٹ، گاندھی نگر ہیڈ پوسٹ آفس، جموں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔