سی ای سی کرگل نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ، لداخ

0
0

کے ساتھ مختلف امور پر اجلاس کی صدارت کی
لازوال ڈیسک
کرگل// سی ای سی، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل ڈاکٹر محمد جعفر اخون کی صدارت میں، امیت شرما، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، دیہی ترقی، اور آئی ٹی، یو ٹی لداخ کے ساتھ کونسل سیکرٹریٹ کرگل میں مختلف امور پر ایک میٹنگ ہوئی۔میٹنگ کے دوران کارگل سے متعلق مختلف امور جیسے کہ سڈکو میں کرگل کی نمائندگی، کنٹریکٹ کے عہدوں پر امیدواروں کے لیے روزگار کے مساوی مواقع، منجی تک ای بس سروس کی توسیع، ای بسوں کی فراہمی اور زنسکار میں چارجنگ اسٹیشن کا قیام، اسپتال بسوں پر بات چیت ہوئی۔
وہیں کارگل کے مرکزی بازار تک رسائی، محکموں میں ڈرائیوروں کی کمی اور یوٹی لداخ میں ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے اجازت نامے، لداخ میں بی ایس این ایل، ایئرٹیل اور جیو نیٹ ورک کی سیچوریشن کو تیز کرنا اور دیگر کئی مسائل پر بھی بحث ہوئی۔وہیںڈاکٹر جعفر نے سوتھ، پوئن اور ہنڈر مین میں خشک سالی کے حالات کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تحت معاوضے اور سب ڈویژن کی سطح پر فائر اسٹیشن کے قیام کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ایس ڈی پی اور اسٹیٹ سیکٹر کے تحت نئے کاموں کے بارے میں دریافت کیا جس پر سکریٹری نے ہدایت دی کہ ایک ہفتہ کے اندر متعلقہ کونسلروں کی مشاورت سے نئے کام پیش کئے جائیں۔سکریٹری نے لداخ کے تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اب 193 گرام پنچایتیں ویڈیو کانفرنسنگ سے منسلک ہیں۔
نہوں نے بتایا کہ جولائی کے آخر تک تمام بلاک ڈیولپمنٹ دفاتر کو بجلی فراہم کر دی جائے گی، اور کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی) آخری میل تک تمام ضروری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے تمام چھوٹے موٹے معاملات کو مختصر وقت میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ محکموں کو ضروری کارروائی کی ہدایت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا