سی ای سی ڈاکٹر جعفر نے کرگل کے ہونہار طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے

0
0

طلباء کے لیے تعلیم اور اقدامات کی اہمیت پر زور دیا
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ چیئرمین؍سی ای سی، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل ڈاکٹر محمد جعفر اخون نے آج کانفرنس ہال میں محکمہ تعلیم کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں ضلع کرگل کے ہونہار طلباء میں 42 لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔اس موقع پرایل اے ایچ ڈی سی کرگل کے ایگزیکٹیو کونسلرز کاچو محمد فیروز اور سید مجتبیٰ موسوی، کونسلر چکتان، کاچو لیاقت، چیف ایجوکیشن آفیسر کرگل، ایس ڈی نمگیال، ڈپٹی سی ای او کرگل، پرنسپل، اساتذہ، والدین اور طلباء اس تقریب میں موجود تھے۔وہیںتقریب سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جعفر نے طلباء کے لیے تعلیم اور اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پڑھائی میں شاندار کارکردگی دکھانے پر ہونہار طلباء کو بھی سراہا۔ وہیںسی ای سی نے ترقی کرنے پر والدین اور اساتذہ کو بھی سراہا۔ انہوں نے آئندہ برسوں میں تعلیم کے میدان میں مزید ترقی کرنے کا یقین دلایا۔
اس موقع پرایگزیکٹو کونسلرز نے ضلع کرگل کے ہونہار طلباء اور والدین کی تعریف کی۔ انہوں نے مقامی کمیونٹی کو بالعموم اور خاص طور پر طلباء کو فائدہ پہنچانے کے لیے پہل جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔وہیںکرگل کے چیف ایجوکیشن آفیسر ایس ڈی نمگیال نے اس اقدام کی اہمیت پر زور دیا اور طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ تقسیم شدہ لیپ ٹاپس کو تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے سرکاری اسکولوں کے طلباء اور معاشرے کے کمزور طبقات کو بہت فائدہ ہوا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا