سی ای او راجوری نے ضلعی سطح کے کلا اتسو مقابلے میں شاندار کارکردگی کے لیے طلباء کو مبارکباد دی

0
0

ضلع سطح پرمختلف اسکولوں کے ہونہار طالب علموں نے چھ زمروں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا

وحیدہ امین
راجوری؍؍ضلع راجوری کے سی ای او بشامبر داس نے زونل سطح سے کامیابی کے ساتھ کوالیفائی کرنے کے بعد ضلعی سطح کے کلا اتسو مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء کو دلی مبارکباد پیش کی۔ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول راجوری میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں مختلف اسکولوں کے ہونہار طالب علموں نے چھ زمروں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاتاہم ضلعی سطح کے فاتحین اب ڈویڑنل سطح پر راجوری کی نمائندگی کے لیے آگے بڑھیں گے۔

https://schedujammu.nic.in/Ceos.HTML
وہیںطلباء کے نام اپنے پیغام میں بشامبر داس نے ان کی محنت، لگن اور بے پناہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہ طلباء ہمارے ضلع کے ثقافتی سفیر ہیں، اور ان کی پرفارمنس راجوری کے بھرپور فنی ورثے کی عکاسی کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ کلا اتسو صرف ایک مقابلہ نہیں ہے، بلکہ جشن منانے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔انہوںنے مزیدکہاکہہندوستان کے ثقافتی تنوع کو فروغ دیں گے، اور مجھے یقین ہے کہ ہمارے طلباء ڈویژنل سطح پر چمکیں گے۔
اس موقع پر ہائر اسکنڈری اسکول راجوری کے پرنسپل گلزار احمد قاسمی نے بھی اسی طرح کے جذبات کی بازگشت کرتے ہوئے طلباء اور اساتذہ کی یکساں کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ریمارکہا کہ ہمارے نوجوان فنکاروں کی طرف سے جو ہنر دکھایا گیا ہے وہ غیر معمولی ہے۔ اپنے معاشرے کے مستقبل کو اپنی ثقافتی جڑوں سے اس قدر گہرا تعلق دیکھ کر ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے۔ کالا اتسو مقابلہ ان کے لیے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور جذبے کے اظہار کا ایک موقع ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا