سی آر پی ایف سری نگر سیکٹر کی طرف سے سری نگر میں واکاتھون کا اہتمام

0
0

سری نگر، 14 اگست (یو این آئی) سی آر پی ایف سری نگر سیکٹر نے بدھ کے روز یہاں ‘ہر گھر ترنگا’ کے پیش نظر ایک واکاتھون کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر سی آر پی ایف سری نگر کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اجے کمار یادو نے میڈیا کو بتایا کہ ‘ہر گھر ترنگا’ کے پیش نظر آج سری نگر میں ایک واکاتھون کا اہتمام کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس واکاتھون میں سی آر پی ایف کے جوان حصہ لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا: ‘ہر گھر ترنگا ریلی کا مقصد ترنگے کے تئیں لوگوں کے دلوں میں احترام پیدا کرنا ہے اور یوم آزادی کے متعلق ایک پیغام پہنچانا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس واکاتھون کا اہتمام کرنے پر نہایت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا