سیکرٹری پاور پنکج اگھروال ، سی ایم ڈی، این ایچ پی سی لمیٹڈ آر پی گوئل اور آر کے چودھری نے ڈولہستی پاور اسٹیشن کا دورہ کیا

0
0

جنرل منیجر (انچارج) نے ڈولہستی پاور اسٹیشن کے پاور ہاؤس، ڈیم اور ٹاؤن شپ سے متعلق کاموں کی تفصیلات پیش کیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پنکج اگروال، آئی اے ایس، سکریٹری (پاور) حکومت ہند ،آر پی گوئل، سی ایم ڈی، این ایچ پی سی لمیٹڈ اور آر کے چودھری، ڈائریکٹر (ٹیکنیکل)، این ایچ پی سی لمیٹڈ نے این ایچ پی سی اور سی وی پی پی (پی) ایل کے ڈول ہستی ہائیڈرو پاور پروجیکٹوں کا دورہ کیا۔وہیںپاور سٹیشن میں ان کی آمد پر جنرل منیجر (انچارج) سریش کمارنے تمام معززین کو گلدستہ پیش کرکے اور روایتی طور پر شال پہنا کر خوش آمدید کہا۔اس دوران سیکرٹری پاور نے پاور ہاؤس کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ مینٹیننس کو جامع اور شیڈول کے مطابق انجام دیں تاکہ جنریشن کے سیزن میں یونٹس کی جبری بندش سے بچا جا سکے۔ انہیں ڈولہستی سٹیج دوم پراجیکٹ کی جاری سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ پاور ہاؤس میں ان کی موجودگی میں ایک میٹنگ کا بھی اہتمام کیا گیاجہاں جنرل منیجر (انچارج) نے ڈولہستی پاور اسٹیشن کے پاور ہاؤس، ڈیم اور ٹاؤن شپ سے متعلق کاموں کی تفصیلات پیش کیں۔
اپنے خطاب میں سیکرٹری پاور نے زور دیا کہ وہ بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار اور کارپوریشن کو کامیابی کی نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پوری محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں۔وہیںتمام معززین نے ڈولہستی پاور سٹیشن کے ڈول ڈیم کا بھی دورہ کیا۔اس دورے کے دوران سیکرٹری پاور نے آئندہ مون سون سیزن کے لیے پاور سٹیشن کی ہنگامی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا اور سیکرٹری پاور کی طرف سے پاور سٹیشن کے عملے کو مون سون کے موسم میں ڈیم کے آپریشن کے لیے مزید چوکس رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا