سانبہ پولیس کی بد عنوانی کے خلاف جنگ جاری

0
57

چوری کا مقدمہ حل کر لیا، 3 گرفتار، مسروقہ مال برآمد
راکیش چودھری
سانبہ؍؍جموں وکشمیر پولیس نے پولیس اسٹیشن سانبہ میں درج ایک چوری کا مقدمہ حل کرتے ہوئے تین چوروںکو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کر لیا ہے۔واضح رہے 07.05.2024 کو کلبھوشن کے سمبیال نے پولیس اسٹیشن سانبہ میں ایک تحریری شکایت درج کروائی تھی کہ اس کے بھائی کے گھر سے سینیٹری ویئر اور دیگر گھریلو سامان کی چوری ہوئی ہے۔وہیںشکایت پر کارروائی کرتے ہوئے، ایف آئی آر نمبر 133/2024 پولیس اسٹیشن سانبہ میں درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔
دریں اثناء تفتیش کے دوران سانبہ پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کیا اور انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا۔ مسلسل پوچھ گچھ ان کے انکشاف پرایک اسکریپ شاپ سے مسروقہ مال برآمد کیا گیاجہاںشریک ملزم کو بھی 411 آئی پی سی کے تحت فوری کیس میں چوری کی جائیداد کے بے ایمان وصول کنندہ کے طور پر گرفتار کیا گیا تھا۔تاہم کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا