سیول سوسائٹی مینڈھر نے ایس ڈی ایم جہانگیر خان کو الوداعی پارٹی دی

0
66

لازوال ڈیسک
مینڈھر//ایس ڈی ایم مینڈھر جہانگیر خان کی الوداعی تقریب کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اتوار کو ڈاک بنگلہ مینڈھر میں سیول سوسائٹی کی طرف سے ایک پارٹی کا پروگرام رکھا گیا جس کی سربراہی ٹھیکیدار ایسوسیشن کے صدر کفیل خان کر رکھے تھے اِس دوران بڑی تعداد میں سیول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر ایس ڈی ایم جہانگیر خان نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ جس کے بعد ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بولنے والوں نے جم کر جہانگیر خان کو الوداع کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کا ایماندار آفیسر جس نے دل کھول کر لوگوں کا کام کیا اْس کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے اْنکا کہنا تھا کہ مینڈھر کے کونے کونے میں جا کر انہوں نے لوگوں کے کئی تنازعے حل کیے جس کیلئے ہم اْنکو مبارک باد دیتے ہیں اْنکا کہنا تھا کہ اپنی ڈپٹی کے دوران ایمانداری سے کام کیا جس کو مینڈھر کے لوگ نہیں بول سکتے۔اِس دوران جہانگیر خان نے اْن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اْنکی حوصلا افزائی کی اْنکا کہنا تھا کہ میں مینڈھر کے لوگوں کا پیار کبھی نہیں بھول سکتا۔اْنکا مذید کہنا تھا کہ جس بھی آدمی کو مجھ سے کوئی کام کسی بھی وقت پڑے میں اْس کیلئے حاضر ہوں۔اس موقعہ پر سردار ممتاز خان ،تحصیلدار شہزاد لطیف خان ،کفیل خان ،ماسٹر مشتاق خان ،آفتاب خان ،ریٹایرڈ سیشن جج سکندر چودھری،محمد شکور خان لیکچرر اور ایڈوکیٹ مختار قریشی کے علاوہ کئی لوگوں نے شرکت کی۔آخر میں کفیل خان نے ایس ڈی ایم مینڈھر کے ساتھ ساتھ آئے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا