ہیلپ لائن نمبر 108 کے ذریعے حفاظت اور مدد کے لیے کال کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیا
لازوال ڈیسک
نگروٹہ؍؍سینک اسکول نگروٹہ میںایمس جموں کے چھ ڈاکٹروں کی ٹیم نے دورہ کر کے اسکول کے کیڈٹس کو بنیادی زندگی کے ہنر سکھائے ۔اس تقریب میں ڈاکٹر سنینا گپتا (ایڈیشنل پروفیسر) ایمس جموں کی قیادت میں چھ سرشار ڈاکٹروں کی ایک ٹیم موجود تھی۔وہیں ٹیم نے کیڈٹس کو ہیلپ لائن نمبر 108 کے ذریعے منظر کی حفاظت اور مدد کے لیے کال کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیا۔وہیںڈاکٹر رکشا کنڈل ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈاکٹر آیوش کشور سریواستو اسسٹنٹ پروفیسر نے کیڈٹس کو حقیقی زندگی کے صدمے اور ہنگامی حالات میں کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن اور چیسٹ کمپریشن کے صحیح طریقہ سے متعارف کرایا۔اس دوران اسسٹنٹ پروفیسرز ڈاکٹر سندیپیکا ڈوگرا اور ڈاکٹر پرویز محی الدین ڈار نے کیڈٹس کی رہنمائی کی کہ ان حالات میں متاثرہ کی سانس لینے میں کس طرح بہتری لائی جائے جب سنگل ریسکیور موجود ہو اور جب جائے وقوعہ پر دو یا دو سے زیادہ ریسکیورز موجود ہوں۔وہیںعملے اور کیڈٹس نے شیر خوار بچوں، بچوں اور حاملہ خواتین کو بنیادی زندگی کی امدادفراہم کرنے کے لیے خصوصی تکنیکوں کے بارے میں بصیرت حاصل کی۔ اس دوران ڈاکٹروں نے مخصوص منظرناموں پر بھی توجہ دی جیسے کہ صحت یابی، دم گھٹنا، ڈوبنا، صدمے میں بیرونی خون بہنے کا انتظام وغیرہ جیسے مسائل پر جانکاری فراہم کی۔