سینکڑوں فلسطینیوں کی ہلاکت نے مجھے خوف زدہ کر دیا ہے:گوٹیرش

0
0

یواین آئی

اقوام متحدہ؍؍اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کے اسپتال پر حملے کی مذمت کی ہے۔انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ غزہ کے اسپتال پر حملے میں سیکڑوں فلسطینیوں کی ہلاکت سے بہت دہشت زدہ ہوں۔اسرائیلی جارحیت کے بعد انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرا دل متاثرین کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہے۔انتونیو گوتریش کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپتالوں اور طبی عملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔علاوہ ازیں انتونیو گوتریش نے انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں انسانی مشکلات کم کرنے کے لیے فوری جنگ بندی کیا جائے۔انتونیو گوتریش کا کہنا ہے کہ بے شمار زندگیاں اور پورے خطے کی قسمت غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا