سینٹ پیٹرز کیتھولک چرچ نے پام سنڈے کا جلوس نکالا

0
0

بڑی تعداد میں لوگوں نے جلوس میں شرکت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سینٹ پیٹرز کیتھولک چرچ، پریم نگر نے پام سنڈے کے ایک بامعنی جلوس کا اہتمام کیا۔واضح رہے پام سنڈے ایک مسیحی تہوار ہے جو ایسٹر سنڈے کی طرف جانے والے مقدس ہفتہ کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ تاہم پام سنڈے، جسے پیشن سنڈے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ ایک ایسا جشن ہے جو یروشلم میں یسوع مسیح کے فاتحانہ داخلے کی یاد مناتا ہے۔ یہ ایک واقعہ ہے جس کا چاروں انجیلوں میں ذکر ہے۔ یسوع کا یروشلم میں داخل ہونا ایک اہم واقعہ تھا کیونکہ یہ پیشین گوئی کی تکمیل میں اپنے مسیحا اور اسرائیل کا بادشاہ ہونے کے دعوے کو عام کرنا تھا۔تاہم اس عظیم واقعہ کو یاد کرتے ہوئے تقریب کا آغاز کھجوروں کی برکت سے ہوا۔وہیں لوگ اپنے ہاتھوں میں کھجور کے پتے لے کر جلوس میں چرچ سے ریذیڈنسی روڈ، وویکانند چوک اور واپس سینٹ پیٹرز کیتھولک چرچ، پریم نگر گئے۔
اس جلوس میں سینکڑوں لوگوںنے شرکت کی اور ہزاروں لوگوں نے اس تقریب کو دیکھا۔اس دوران متعلقہ زعماء نے پام سنڈے کے حقیقی معنی اور یروشلم میں یسوع مسیح کے فاتحانہ داخلے کی مختصر وضاحت کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس تاریخی موقع کو یاد رکھنے کے لیے پام سنڈے مناتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا