تقریب میں مختلف یونیورسٹیوںاور کالجوں کی فیکلٹیز نے شرکت کی،قومی تعلیمی پالیسی کو صحیح معنوں میں نافذ کرنے کا وقت آگیا ہے:پروفیسر عبدالغنی
لازوال ڈیسک
گاندربل؍؍ اسکول آف ایجوکیشن (ایس او ای )، سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر نے نیشنل کونسل آف ٹیچر ایجوکیشن کے تعاون سے قومی تعلیمی پالیسی2020 انٹیگریٹڈ ٹیچر ایجوکیشن پروگرام (ITEP) کے تناظر میں، پیر کو یہاں یونیورسٹی کے تلمولہ کیمپس میں ایک معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا۔اس موقع پرہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سٹڈیز اور سینئر ترین پروفیسر پروفیسر عبدالغنی نے تقریب کی صدارت کی۔اس موقع پر کئی سینئر پروفیسر،کالج پرنسپلز ، ڈین اور کئی دیگر کئی سینئر فیکلٹیز موجود تھے۔شرکاء سے اظہار کرتے ہوئے، پروفیسر عبدالغنی نے وائس چانسلر، پروفیسر اے رویندر ناتھ کی جانب سے، معزز اداروں کے ساتھ 4 سالہ انٹیگریٹڈ ٹیچر ایجوکیشن پروگرام (ITEP) شروع کرنے کے لیے سی یو کشمیر کو منتخب کرنے پراین سی ٹی ای کا شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر غنی نے کہاکہ کشمیر یونیورسٹی آئی ای ٹی پی پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی اور اس سلسلے میں این سی ٹی ای کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی کو صحیح معنوں میں نافذ کرنے کا وقت آگیا ہے اور انہوں نے تعلیمی اداروں کے فیکلٹی ممبران اور اساتذہ سے کہا کہ وہ اس کے نفاذ میں فعال اور اہم کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020ملک کے اخلاقیات، ثقافت اور قدر کے نظام پر مرکوز ہے۔ پروفیسر عبدالغنی نے مزید کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی قومی تعلیمی پالیسی2020 کو دیکھ کر بے حد خوش ہوں گے کیونکہ یہ دستاویز مکمل طور پر ان خیالات کی عکاسی اور تائید کرتی ہے، جن کا اظہار گاندھی جی کے ذریعہ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ اس موقع پراپنی پریزنٹیشن میں، مسز کیسانگ وائی شیرپا، نے آئی ٹی ای پی کے بارے میں ایک تفصیلی جائزہ پیش کیا اور کہا کہ این سی ٹی ای ایک ریگولیٹری ادارہ کے طور پر، اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کرکے آئی ٹی ای پی کی پیشکش کرنے والے اداروں کو ہینڈ ہولڈنگ اور سہولت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی ای پی کے متعارف ہونے سے ملک کے تعلیمی شعبے میں ایک مثالی تبدیلی آئے گی اور بہترین اساتذہ پیدا ہوں گے، جس سے قوم کی تعمیر میں مدد ملے گی۔وہیںاجتماع سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے، پروفیسر ایچ سی ایس راٹھور نے کہا، آئی ٹی ای پی کو متعارف کرانے کا بنیادی مقصد اعلیٰ ثانوی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، کم عمری میں تدریسی پیشہ اختیار کرنے کے خواہشمندوں کو پکڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 سالہ آئی ٹی ای پی اساتذہ کی تعلیم کی بنیاد بننے جا رہا ہے۔ انہوں نے اداروں سے کہا کہ وہ پروگراموں کے بارے میں اپنی رائے دیں تاکہ اگر کوئی کوتاہی ہے تو اسے مقررہ مدت میں دور کیا جائے۔اپنی تقریر میں، پروفیسر جے این بالیا، نے کہا، آئی ٹی ای پی کو تعلیمی شعبے کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور خواہشمند اساتذہ کو ایک جامع مہارت کے سیٹ سے لیس کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔قبل ازیں، ڈین اسکول آف ایجوکیشن، پروفیسر سید ظہور احمد گیلانی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا، یہ تقریب صرف ایک تعلیمی اجتماع نہیں ہے، بلکہ یہ ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو ہندوستان میں تعلیم کے مستقبل کو تشکیل دینے کی طاقت رکھتا ہے