سینئر کانگریس لیڈر مرتضی احمد خان کے بہنوئی محمد مشتاق خان چل بسے

0
0

لواحقین کے ساتھ کئی سیاسی و سماجی لوگوں نے اظہار ہمدردی کیا
ناظم علی خان
مینڈھر//سابقہ ایم ایل سی و سینئر کانگریس لیڈر مرتضی احمد خان کے بہنوئی محمد مشتاق خان جمعرات کی صبح کو جموں میڈیکل کالج میں انتقال کر گئے جس کے بعد ان کو اپنے آبائی گاﺅں گلہوتہ لایا گیا جہاں پر ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اس موقعہ پر کئی سیاسی و سماجی لوگوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ کنبے کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔ان کا کہنا تھا کہ مشتاق خان نے بطور ملازم محکمہ تعمیرات عامہ میں اپنی نوکری کے دوران بہت اچھا کام کیا جن کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں ۔لیکن وہ نوکری سبکدوش ہونے کے بعد بیمار ہو گئے اور جمعرات کو انتقال کر گئے جس کا ہمیں نہائت ہی دکھ ہے۔اس موقعہ پر اظہار ہمدردی کرنے والوں میں سابقہ ایم ایل اے رفیق حسین خان،سابقہ ایم ایل سی محمد رشید قریشی ،سابقہ ایم ایل سی رحیم داد،سابقہ وزیر نثار احمد خان،حاجی محمد اعظم ساگر،آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ممبر پروین سرور خان ،وسیم احمد خان،چوہدری ولی داد،ایڈوکیٹ محمد معروف خان،ایڈوکیٹ ندیم احمد خان،ایڈوکیٹ شوکت چوہدری ،ماسٹر عنائت اللہ خان،محمد اعظم فانی،شوکت چوہدری،محمد صادق چوہدری،ماسٹر محمد دین پسوال،حاجی محمد صادق خان ،جاوید گلشن ،خورشید احمد،ماسٹر طلعت سرور خان،حاجی خورشید میرکے علاوہ کئی لوگوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ کنبے کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی غم کی گھڑی میں ان کے برابر کے شریک ہیں۔انھوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا