لازوال ویب ڈیسک
نئی دہلی، //سینئر صحافی ایرا جھا کا جمعہ کو دارالحکومت کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)
میں انتقال ہوگیا یہ اطلاع ان کے قریبی ذرائع نے دی ذرائع نے بتایا کہ مسز جھا کی عمر 62 سال تھی اور وہ گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھیں انہیں پہلے دارالحکومت کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور طبیعت بگڑنے پر جمعرات کو انہیں ایمس منتقل کیا گیا تھا، جہاں علاج کے دوران آج دوپہر ان کی موت ہوگئی۔
محترمہ جھا چھتیس گڑھ کے ضلع بستر سے نکل کر صحافت کے لیے دہلی آئی تھیں۔ انہوں نے نوبھارت ٹائمز، ہندوستان جیسے ملک کے معتبر اخبارات میں کام کیا۔ صحافت میں اپنے طویل کیریئر کے دوران انہوں نے نکسل ازم سے متعلق مسائل پر بھی کام کیا۔ وہ ویمن پریس کلب کی سرگرم رکن تھیں اور خواتین صحافیوں کے مفادات کے لیے سرگرم تھیں۔ ویمن پریس کلب کے مختلف ممبران بشمول سرجنا شرما، پرگیہ کوشک، سجتا ماتھر، ویبھا شرما اور کومل شرما نے محترمہ ایرا جھا کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا۔