سیمنٹ کی صنعت پر اڈانی کی اجارہ داری کا خمیازہ بھگتے گاملک :کانگریس

0
0

نئی دہلی، //کانگریس نے کہا ہے کہ ملک کی سیمنٹ صنعت پر اڈانی گروپ کی اجارہ داری کی وجہ سے مسابقت کا دور ختم ہو گیا ہے، جس کا خمیازہ صارفین کو سیمنٹ کی بھاری قیمت ادا کر کے بھگتنا پڑے گا۔
کانگریس نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر کہا ’’ملک کے سیمنٹ کے کاروبار پر وزیر اعظم نریندر مودی کے دوست اڈانی نے قبضہ کر لیا ہے۔ امبوجا سیمنٹ اڈانی کا، اے سی سی اڈانی کا، سنگھی سیمنٹ اڈانی کا۔ اگر بازار میں مقابلہ ہوتا تو سیمنٹ کی قیمتیں آسمان کو نہ چھوتی، لیکن مودی جی کی مہربانی سے اس شعبے میں ان کے دوست اڈانی کی اجارہ داری ہے۔ عوام کی جیب سے پیسہ نکال کر اپنے دوست کی جیب میں ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے، کیونکہ مودی جی کو دوستی بہت عزیز ہے۔
پارٹی کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے بھی ایکس پر پوسٹ کیا اور کہا ’’اڈانی نے امبوجا سیمنٹ، اے سی سی اور سنگھی انڈسٹریز کو خرید لیا ہے اور اب وہ اورینٹ سیمنٹ بھی خریدنے جا رہے ہیں۔ یہ کمپتیشن سے بھرا ایک ایسا بازار تھا جہاں یقینی کیا جاتا تھا کہ قیمتیں کم رہیں۔ اب اس پر صرف 2 بڑی کمپنیوں کی جانب سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ مودی میڈ مونوپولی سے مہنگائی میں اضافہ کرکے عوام کو لوٹنے کی یہ سب سے تازہ مثال ہے۔
انہوں نے کہا ’’ریزرو بینک کے سابق ڈپٹی گورنر ویرل آچاریہ نے اپریل میں ہندوستان میں مہنگائی میں اضافے کے لیے کچھ منتخب بڑی کمپنیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ مونوپولی بنا کر یہ کمپنیاں قیمتوں میں 10 سے 30 فیصد اضافہ کر دیتی ہیں۔ لوٹ مار کا یہ سلسلہ تب ہی رکے گا جب وزیر اعظم اقتدار سے باہر ہو جائیں گے۔ لوگ سب کچھ دیکھ اور سمجھ رہے ہیں۔ اس سب کا جواب ہم آنے والے الیکشن میں دیں گے۔
اس کے ساتھ انہوں نے ایک اخبار میں شائع ہونے والی خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’ملک کی تمام سیمنٹ کمپنیاں جس خام مال کے بہانے قیمتیں 20 فیصد بڑھا چکی ہیں ، وہ ایک سال میں 50 فیصد سستا ہو اہے۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا