سیر ہمدان اننتناگ میں ادبی تقریب کا اہتمام

0
0

معروف شاعر اور نعت گو محمد نعیم خان کی کی گئی عزت افزائی
شافیہ گلفام
سرینگر؍؍جنوبی کشمیر کے سیر ہمدان اننت ناگ میں گزشتہ دنوں ایک پروقار ادبی تقریب منعقد ہوئی جس میں وادی کشمیر کے کئی معروف ادیبوں، قلم کاروں اور شاعروں نے شرکت کی۔ دیر سے موصولہ ایک اطلاع کے مطابق رواں ماہ کی 8 تاریخ کو جنوبی کشمیر کے سیر ہمدان اننت ناگ میں منعقدہ اس ادبی تقریب میں گلستان نیوز چینل کی جانب سے وادی کے معروف شاعر، نعت خواں اور نعت گو محمد نعیم خان کو ان کے ادب کے تئیں ان کی بہترین خدمات کو مدنظر رکھ کر انہیں اعزاز سے نوازا گیا اور ان کی شال پوشی کی گئی۔یہ اعزاز انہیں تقریب میں کئی معروف شخصیات کی موجودگی میں معروف شاعر مقبول فیروزی نے عطا کیا۔اس موقع پر محمد نعیم خان نے گلستان نیوز چینل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ امید جتائی کہ آنے والے وقت میں بھی گلستان نیوز چینل کی طرح دیگر ثقافتی ادارے وادی کے ادیبوں،قلم کاروں اور شاعروں کے ساتھ ساتھ دیگر فنکاروں کو بھی اس طرح کے اعزازات سے نوازیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا