سید مظفر حسین شاہ صاحب المعروف باجی صاحب کالاکوٹ راجوری کاسالانہ عرس مبارک اختتام پذیر

0
0

بڑی تعداد میں عوام نے کی شرکت ،سجادہ نشین دربار سید بشارت حسین شاہ نے خصوصی دعا کی
لازوال ڈیسک

راجوری؍؍ سید مظفر حسین شاہ صاحب المعروف باجی صاحب ؒبروئی کالا کوٹ والے کا سالانہ عرس مبارک سب ضلع کالا کوٹ کے بروئی میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔باجی مظفر حسین شاہ ؒکا تعلق نانگا باجی کے خاندان سے ہے ۔باجی مظفر حسین شاہ نانگا باجی رحمت اللہ علیہ کے پوتے تھے اور پچھلی کئی دہائیوں سے کالا کوٹ کے بروئی میں مقام پذیر تھے اور ہزاروں کی تعداد میں عوام ان سے فیض یاب ہوتی تھی ۔
باجی صاحب کے مریدین کی تعداد ریاست جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ ریاست میں بھی تھی یہی وجہ ہے کہ باجی صاحب کے چاہنے والے ہزاروں کی تعداد میں ان کے عرس میں موجود تھے ۔
باجی مظفر حسین شاہ صاحب ؒکا عرس پانچ روز چلا اور پانچویں روز سجادہ نشین درباربروئی سید بشارت حسین شاہ نے خصوصی دعا کی ۔اس کے دوران لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اس میں شرکت کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا