سید مشتاق احمد بخاری پہاڑیوں کے مسیحا تھے: چگ

0
0

کہااپنی پوری زندگی پہاڑی طبقے کے حقوق کی جنگ میں گزاری ،ان کاانتقال میراذاتی نقصان

لازوال ڈیسک

 

جموں؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں و کشمیر انچارج، ترن چْگ نے سورنکوٹ سے بی جے پی کے امیدوار سید مشتاق احمد بخاری کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ 75 سالہ بخاری بدھ کی صبح دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی پہاڑی طبقیکے حقوق کی جنگ میں گزاری اور نیشنل کانفرنس سے اس وقت استعفیٰ دیا جب فاروق عبداللہ نے پہاڑی کمیونٹیز کو شیڈولڈ ٹرائبز کی فہرست میں شامل کرنے سے اختلاف کیا۔

https://jkbjp.in/
اپنے تعزیتی پیغام میں ترن چگ نے کہا کہ مشتاق بخاری کا انتقال نہ صرف بی جے پی بلکہ جموں و کشمیر کی پوری پہاڑی کمیونٹی کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وہ ایک جاندار شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی پہاڑی عوام کے حقوق کے لیے وقف کر دی۔ وہ پہاڑی برادریوں کے لیے ایک مسیحا تھے۔
چگ نے مزید کہا کہ بخاری کا انتقال ان کے لیے ذاتی نقصان ہے۔ جب بھی ان کی ملاقات ہوتی تو وہ جموں و کشمیر میں پہاڑی کمیونٹیز کی ترقی، امن اور ان کے مرکزی دھارے میں شامل ہونے کے بارے میں گہری گفتگو کرتے، اور چگ ہمیشہ ان سے بہت کچھ سیکھتے تھے۔ بخاری ایک ایسی شخصیت تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی پہاڑی عوام کے مفادات کے لیے وقف کر دی۔

https://lazawal.com/?cat

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا