سید محمد الطاف بخاری کی عوام کو ہولی کی مبارکباد

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے جموں کشمیر کے عوام، بالخصوص ہندو برادری کو ہولی کے پْر مسرت موقع پر مبارکباد دی ہے۔اپنے ایک پیغام میں اپنی پارٹی کے سربراہ نے کہا، ’’ہولی، جسے رنگوں کا تہوار بھی پکارا جاتا ہے، کے پْرمسرت موقع پر میں جموں کشمیر کے عوام ، بالخصوص اپنے ہندو بھائیوں، جو اس تہوار کو مذہبی جوش و خروش سے مناتے ہیں، کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میری دْعا ہے کہ یہ رنگا رنگ تہوار ہماری زندگیوں میں خوشیوں کی نوید لے ا?ئے اور جموں کشمیر میں بھائی چارہ اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کا باعث بنے۔‘‘

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا