سید ریاض حسین شاہ کے انتقال پر صوبائی صدر شیعہ فیڈریشن الحاج عاشق حسین خان کااظہار تعزیت

0
0

لازوال ڈیسک

جموں// ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر کے علاقہ گورسائی کے محلہ سمیل والا موہری کے سید ریاض حسین شاہ ولد مرحوم سید صابر حسین شاہ کی بے وقت موت پر صوبائی صدر شیعہ فیڈریشن الحاج عاشق حسین خان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ،اپنے تعزیتی بیان میںعاشق حسین خان نے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کااظہار کر تے ہوئے خدا وند تعالی سے مرحوم کو جنت الفردوس میںاعلی مقام عطا کئے جانے کی دعا کی ہے ،خان نے کہا ہے کہ سید ریاض حسین شاہ کی وفات کا سن کا دل کو انتہائی رنج پہنچا ،مرحوم سادہ و نیک سیرت شخصیت کے مالک تھے ۔علاقہ میںسماجی و سوشل کاموںمیںبڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ،عاشق حسین خان نے کہا ہے کہ غمزدگان کے اس دکھ کی گھڑی میںپوری فیڈریشن شریک غم ہے اور دعا گو ہے کہ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لئے خدا وند تعالی صبر جمیل عطا فرمائے ۔ساتھ ہی زخمیوںکی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔یاد رہے کہ گذشتہ شب سید ریاض حسین شاہ کا مکان اچانک گر جانے سے سید ریاض حسین شاہ شدید زخمی ہو کر اس جہان ِفانی سے کوچ کر گئے جبکہ ان کی اہلیہ شمیم اختر اورا ن کے دو رشتے دار عرفان حیدر اورظیف حیدر زخمی ہو گئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا