سید آفتاب حسین شاہ نے ڈاکٹر درخشاں اندرابی کے فیصلوں کا کیا خیر مقدم

0
0

کہا اس طرح کے تاریخی فیصلوں سے وقف بورڈ ترقی کی منازل طے کرے گا
سرفرازقادری
پونچھ// مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے بلاک ننگالی صاحب سائیں بابا کے گاؤں جنیار ڈینگلہ میں واقع جموں کشمیر میں جماعتِ اہلِ سنت کا بچیوں کی دینی تعلیم کا منفرد ادارہ جامعہ فاطمۃ الزہرہ، جس میں ملک کے کونے کونے سے 350 سے زائد طالبات زیرِ تعلیم ہیں جن کے قیام و طعام کا بندوبست جامعہ فاطمۃ الزہرہ کی جانب سے کیا جاتا ہے میں اتوار کے روز علمائ کرام و عوام کا ایک جامع اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت مہتمم جامعہ فاطم? الزہرہ سید آفتاب حسین شاہ نے کی ، جس میں حالیہ دنوں میں جموں کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کی جانب سے وقف بورڈ کے زیرِ انتظام مساجد، مدارس و خانقاہوں میں اماموں، خطیبوں و موزنوں کی تقرریوں کو لیکر اہم فیصلہ لیا گیا تھا جس میں انکی تقرری کے لئے اہلیت مقرر کی گئی جن کے مطابق اب انکے اہلیتی امتحانات منعقد کر بہترین قاریوں، حافظوں، موزنوں و خطیبوں کو منتخب کیا جائے گا پر اس اجلاس میں تبادل? خیال کیا گیا اور اسے اوقافِ اسلامیہ جموں کشمیر کا تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے اس کی جم کر ستائش کی اور اس طرح کے تاریخی فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسکے لئے جموں کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکے لئے مجلس میں دعائیں کیں اور ڈاکٹر درخشاں اندرابی کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا تاکہ وہ مستقبل میں اس طرح کے مزید فیصلوں کے ذریعے مساجد ، مدارس و خانقاہوں کی ترقی عمل میں لا سکیں تاکہ مسلمانوں کی تعلیم کے میدان میں پسماندگی کو دور کیا جا سکے۔ بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مہتمم جامعہ فاطمۃ الزہرہ سید آفتاب حسین شاہ نے جہاں ان فیصلوں کو جموں کشمیر وقف بورڈ کی تاریخ میں سب سے بہترین اقدامات قرار دیا تو وہیں مزارات پر پیش حاضریوں، نزرانوں و دیگر کمائی و مالیت کو مدارس کی ترقی و بقا و صوفیاء کرام کے تئیں عقیدت رکھنے والوں جو اوقافِ کے زیرِ انتظام مساجد، مدارس و خانقاہوں میں اپنی خدمات انجام دینے والوں پر خرچ کرنے کو اہم اور تاریخی فیصلہ قرار دیا اور اس کی جم کر ستائش کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر درخشاں اندرابی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا