سیاست برائے تقسیم نہیں سیاست برائے تعمیر ہونی چاہیے

0
0

اکیسویں صدی میں بھی ہمیں اپنے بنیادی حقوق حاصل نہیں :جاوید احمد رانا
اعجازکوہلی

مینڈھر؍؍انسانیت کے حقوق اور ضروریات مساوی ہوتی ہیں ،اس پسماندہ علاقہ کے عوام کا دکھ درد یکساں ہے ،ابن الوقت سوچ کی غلام سیاست نے اس خطہ کی معصوم عوام کو ذات،علاقائی،لسانی اور مذہبی گروہوں میں تقسیم کر کے آج تک تعمیر وترقی سے محروم رکھا ہے ۔آج اکیسویں صدی میں بھی ہمیں اپنے بنیادی حقوق حاصل نہیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈر و ممبر اسمبلی میندھرجاوید احمد رانا نے پنچایت کوٹاں اور کانڈی کے ایک وفد سے اپنے خطاب کے دوران کیا جنہوں نے پی۔ڈی۔پی کو چھوڑ کر نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ممبر اسمبلی مینڈھرنے نئے آئے ہوئے مہمانوں کا گرم جوشی استقبال کیا۔انہوں نے کہا اب گندے انڈوں کی دُکانیں بند ہو چکی ہیں اب یہاں کے عوام بیدار ہو چکے ہیں اپنے نفع نقصان کو بخوبی سمجھتے ہیں ۔جاوید احمد نے کہا کے 1977 میں اسمبلی حلقہ مینڈھر کے عوام کو پہلی مرتبہ یہاں سے اپنا ممبر اسمبلی منتخب کرنے کے لئے قانونی اختیارات حاصل ہوئے تب سے آج تک تقریباً 40 سال مکمل ہونے جا رہے ہیں ۔سال گزرتے گے لیکن زمینی حقائق میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ہم نے کبھی غور کیا کے آخر یہ کیا وجہ ہے آج بھی ہم محتاج ہیں آخر کب ہماری یہ بد حالی،یہ غربت اور یہ پسماندگی کب دور ہو گی؟۔جاوید احمد رانا نے کہا کہ اس کے لئے ہم سب ذمہ دار ہیں کیونکہ ہماری سوچ و فکر محدود حد تک رہی۔ہم نے دوراندیشی سے کام نہیں لیا جسکا نتیجہ یہ ہوا کے تقسیم کرنے والوں نے ہماری سادگی اور شرافت کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے معصوم عوام کو تقسیم در تقسیم کیا۔ آج بھی اگر ہم نے آپنی سوچ میں تبدیلی لائی تو پسماندگی اور بدحالی ہمارے گلے کا زیور بن کر رہ جائے گی۔آج بھی ہمیں منقسم ہونے کے بجائے متحد ہو کر اس پسماندہ علاقے کی بہبود کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے۔جاوید احمد رانا نے خطہ پیر پنجال کی عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان فرقہ پرست جماعتوں پی۔ڈی۔پی۔اور بی۔جے۔پی اتحاد آئندہ کچھ مدت کے لئے قائم رہتا ہے تو اغلب ہے کہ ایک دن وہ بھی آئے گا کے ریاستی شناخت کی طرح انسانی شناخت کو بھی خطرہ لاحق ہو جائے گا اس لئے یہ ضروری ہو گیا ہے کہ ہم سب نیشنل کانفرنس کے ’ہل‘ والے پرچم کو مضبوطی سے تھام لیں کیونکہ یہی وہ واحد جماعت ہے جس کی ریاست کے تینوں خطوں میں اپنی شناخت برقرار ہے کیونکہ نیشنل کانفرنس کے قائدین نے لاتعداد قربانیاں دے کر جموں و کشمیر کے عوام کو عزت اور وقار کا مقام بخشا ہے ۔اس موقع پر پی۔ڈی۔پی۔چھوڑ کر نیشنل کانفرنس میں شامل ہونے والوں میں سردار عبدالمجید خان۔عبدالرحمن خان۔محمد لطیف خان۔محمد کبیر خان۔محمد اشرف خان۔منور حسین خان۔محمد خالق خان۔زائد اقبال خان۔محمد قاسم خان اور طارق ایوب خان قابلِ ذکر ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا