سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت سریش گوپی نے وایناڈ کے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

0
0

فوج کے جوانوں کی قیادت میں راحت رسانی کے عملہ سے بات چیت کی ؛تعمیرات عامہ کے وزیر پی اے محمد ریاض سے بھی ملاقات کی
لازوال ڈیسک

وایناڈ؍؍پٹرولیم، قدرتی گیس اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت سریش گوپی نے اتوار کے روز کیرالہ کے وایناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔وزیر موصوف مونڈکئی، پنچیریمٹم ( لینڈ سلائیڈنگ کا مرکز) اور چورلمالا کے لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ علاقوں میں پہنچے اور تلاش اور راحت رسانی کی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔
اپنے دورے کے دوران مسٹر سریش گوپی نے فوج کے جوانوں کی قیادت میں راحت رسانی کے عملہ سے بات چیت کی اور کیرالہ کے تعمیرات عامہ کے وزیر پی اے محمد ریاض سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے میپڈی میں اسپتالوں کا دورہ کیا اور متاثرہ افراد سے بات چیت کی۔ انہوں نے میپڈی میں ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا اور وہاں کئے گئے بندوبست کا جائزہ لیا۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر گوپی نے کہا، "وزیراعظم نریندر مودی براہ راست وایناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم کو ان تمام تفصیلات سے آگاہ کریں گے جو انہوں نے اپنے دورے کے دوران یہاں دیکھا اور سمجھا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ اب وایناڈ لینڈ سلائیڈ سے متاثر ہونے والوں کی ذہنی صحت اور باز آبادکاری کو اہمیت دی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ایک سوال کے جواب میں مسٹر سریش گوپی نے کہا کہ وایناڈ کی آفت کو قومی آفت قرار دینے کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اس سلسلے میں ریاستی حکومت کی رپورٹ کا مطالعہ کرنے کے بعد اس پر غور کرے گی۔وزیر موصوف نے زور دیا کہ ریاستی حکومت مجموعی اثرات کا جائزہ لے اور اگر راحت رسانی کے کاموں کے لیے مزید فورس کی ضرورت پڑی تو مرکزی حکومت اس پر غور کرے گی۔واضح رہے کہ وایناڈ میں بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 370 ہوگئی ہے جبکہ 200 سے زائد افراد لاپتہ ہیں اور 96 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا