سیاحت افزامقام پرجاکرBDOکوالوداعی پارٹی!

0
0

دفترویران،عوام پریشان،ڈپٹی کمشنرنے کہاملازمین کیخلاف وجہ بتائونوٹس جاری کرونگا
ناظم علی خان

  • مینڈھر؍؍ سرکار کی طرف سے بلاک ڈویلپمنٹ افیسر ان کے تبادلے بڑے پیمانے پر ہوئے جس میں بی ڈی او مینڈھر کو بھی تبدیل کرکے بٹوت بھیجا گیا بی ڈی او مینڈھر کے تبادلے پر محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین نے ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا جس پارٹی کو ایکسکرشن کے طور پر ڈنہ شاستار میں جا کر پارٹی دی گئی جس پر مینڈھر بلک کے کئی لوگوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگ دن بھر بی ڈی او دفتر مینڈھر کاچکر لگاتے رہے لیکن وہاں پر درجہ چہارم کے ملازمین اور ایک کلرک برائے نام بیٹھا ہوا تھا جبکہ باقی تمام ملازمین ڈنہ شاستار پر بی ڈی او مینڈھر طارق عزیز کے ساتھ جشن منا رہے تھے اس موقعہ پر عبد العزیز ،محمد یوسف اور عبد الرزاق کا کہنا ہے کہ غریب لوگ نریگا کی مزدوری کے پیسوں کے لئے تڑپ رہے ہیں جبکہ محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین لوگوں سے بھاری تعداد میں کمیشن لے کر بی ڈی او مینڈھر طارق عزیز کے گلے میں بڑے بڑے نوٹوں کے ہار ڈال رہے ہیں انھوں نے کہا کہ اس سے قبل ہم نے کبھی نہیں دیکھا کہ کسی ملازم کے گلے میں ہزاروں روپے کے ہار ڈال کر اس کو الوداع کیا گیا لیکن محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین الوداعی پارٹی پر بی ڈی او دفتر مینڈھر میں پارٹی کرنے کے بجائے ڈنہ شاستار پر جشن مناتے دیکھے گئے جو کہ مینڈھر سے پچاس کلو میٹر کی دوری پر واقعہ ہے انھوں نے محکمہ کے اعلی افیسران سے انکوائری کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ دیہی ترقی مینڈھر میں کروڑوں روپے کے گپلے ہوئے ہیں ان کی انکوائری کی جائے کیونکہ کچھ ماہ قبل بی ڈی او مینڈھر نے ایک کمرے کو بھی آگ کی نظر کروا دیا تھا جس میں بے شمار رکارڈ موجود تھا اس کی بھی انکوائری ہونی چاہیے اس سلسلہ میں جب ایس ڈی ایم مینڈھر سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ میں ان تمام ملازمین کے خلاف وجہ بتائو نوٹس جاری کر رہا ہوں جنہوں نے ڈنہ شاستار کے مقام پر جا کر بی ڈی او کو الوداعی پارٹی دی اس موقعہ پر جب ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ میں پتہ کرتا ہوں کیا بات ہے۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا