”سہ ماہی رسالہ کوہکن کی رسم ِاجراء“

2
64

نئی نسل کو شعر و ادب کا پلیٹ فارم مہیا کرانے کی چھوٹی سی کوشش : نگینہ منصور
لازوال ڈیسک
نوی ممبئیآج یہاں انجمن اسلام واشی کی خوبصورت ہال میں جناب سلیم الوارے ے رہنمائی میں محترمہ نوری اقبال کوارے کوبہترین companion ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ جبکہ یہ ایوارڈ ان کی سماجی زندگی کی بہترین کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک غیر سرکاری تنظیم کی طرف سی دیا گیا۔ جس میں ان کی گھریلو خدمات کے ساتھ ساتھ سماجی زندگی پر روشنی ڈالیں گئی ۔اس موقع پر جناب سراج الدین چوگلے پرنسپل مہاراشٹر کالج، سلیم الوارے، کالسیکر پالیٹیکنک کے عبدالرزاق ہنوٹگی موجود تھے۔محترم اقبال کوارے نے اپنی چالیس سالہ رفاقت کے کچھ خوبصورت لمحے حاضرین کے سامنے پیش کرتے ہوئے اپنی مثالی ساتھی کی خوبصورت رفاقت کا اعتراف کیا۔نیڈس کے جناب سلیم الوارے نے ان کا تعارف پیش کیا۔اس کے بعد سہ ماہی رسالہ کوہکن کا اجراءمعزز مہمان خصوصی سراج الدین چوگلے کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ جناب اقبال کوارے صاحب نے رسالے کے مدیر ایم غالب سے اپنے دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ان کی ادبی و صحافتی خدمات کو سراہا۔ رسالہ کی نائب ایڈیٹر محترمہ نگینہ منصور ناز نے رسالہ کے غرض و غایت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ © ”ہم جانتے ہیں شہر کی رونق میں انسان اپنے علاقے کی پہچان بھول جاتا ہے ،اور جب پہچان بھول جاتا ہے تو اس کا اپنے علاقے کی تہذیب زبان و ادب فرشتہ کٹ جاتا ہے. زندہ قومیں ان باتوں کو سمجھ کر تہذیبی بقا کے سلسلے میں قدم اٹھاتی ہیں جیسے پنجابی قوم تمل قوم یہودی قوم. یہ قوم کہیں بھی جاتی ہیں دنیا کے کسی بھی علاقے میں جاتی ہے اپنی تہذیبی اور علاقائی شناخت ساتھ لیکر جاتی رہی۔ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم اپنے علاقے میں رہتے ہوئے بھی اپنی تہذیبی شناخت ختم ہوتے دیکھ رہے ہیں۔“نگینہ منصور نے مزید کہا کہ” ہم اپنی بولی رہن سہن اور رسم و رواج ,تہذیب و تمدن سے دور ہوتے جارہے ہیں, جوکوکنی تہذیبی لوازمات رسم و رواج آج سے بیس,پچیس سال پہلے تھے اب ختم ہوگئے ہیں۔ ہم میٹروپولٹین معاشرے کے عادی بنتے جا رہے ہیں۔یہی حال ادب کا ہے۔ ابھی زمانہ قریب کوکن میں ادبی اشاعتی سرگرمیوں کی رونق تھی۔ لیکن اب اعلی سطح پر کوکن کے ادیب و شعرا کی نما ئندگی گی نظر نہیں آتی۔ باوجود یہ کہ کوکن کی نئی نسل بھی خصوصی ادبی ذوق کی حامل ہے۔ لیکن پیش رو ادباءکے سامنے دبی ہوئی ہے۔ بے شک بہت سے ادیب وشعرااخبار ورسائل میں نظر آتے ہیں لیکن عمومی طور پر ادبی افق پر کوکن کی نمائندگی نظر نہیں آتی۔ یہاں تک کہ کئی سیمینار میں کوکن کی نمائندگی ایک غیر کوکنی کرتا آرہا ہے۔“نگینہ منصور اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہتی ہیں”بے شک ہمارے یہاں ادبی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اشاعتیں بھی ہوتی ہیں۔ لیکن خالص ادبی پرچہ جو ادبی ذوق تشنہ کی سیرابی کرسکے ایسا کوئی رسالہ نہیں ہے۔ ان ہی باتوں کے نظر میں رکھ کر کوہکن کا اجراءعمل میں آیا۔ یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے ہماری نئی نسل کو شعر و ادب کا پلیٹ فارم مہیا کرانے کا۔ اس میں کوکن کی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کو پیش کیا جائے گا۔ اس میں ہماری اشاعتی سرگرمیوں کاتذکرہ پیش کیا جائے گا۔ اس میں کوکن کی ہمہ جہت تہذیبی عناصر کو پیش کیا جائے گا۔ کوکن کی وہ بستیاں جو افریقہ و یورپ میں ہیں ان کا تذکرہ وہاں کے ادیب و شاعر اس پلیٹ فارم پر اپنے علاقے اپنی مٹی کی خوشبو کا احساس کریں گے جس سے برسوں پہلے محروم ہوچکے ہیں۔ ہہ کوکن کی ادبی ثقافتی تہذیبی تاریخ کے دستاویز کی حیثیت رکھے گا۔ ہماری کوشش رہے گی کہ یہ رسالہ کوکن اور کوکنی شناخت بن جائے۔ یہ ہمارا آئڈنٹی کارڈ ہے۔“اس سے پہلے ماہانہ شعری نشست کا انعقاد ہوا ممبئی اور کوکن کے شعراءنیز نگینہ ناز نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ اس شاندار تقریب میں بلا تفریق مذہب و ملت کے لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب میں موجود مہاراشٹر کالج کے پرنسپل سراج الدین چوگلے، نوی ممبئی مہانگر پالیکا کے ڈپٹی میئر اویناش لاڈ، نوی ممبئی ڈسٹرکٹ کانگریس کے صدر دشرتھ،انجمن اسلام کالیسکر کیمپس کے ڈائریکٹر عبدالرزاق ہنوٹگی۔ نگر سیوک چھایامہاترے ،جناب منصور ساکھرکر، جناب مصدر ملاجی اور ڈاکٹر مزمل سرکھوت اور شہرکئی کی معزز ہستیاں موجود تھیں۔

2 تعليقات

  1. Hello ,

    I saw your tweets and thought I will check your website. Have to say it looks very good!
    I’m also interested in this topic and have recently started my journey as young entrepreneur.

    I’m also looking for the ways on how to promote my website. I have tried AdSense and Facebok Ads, however it is getting very expensive.
    Can you recommend something what works best for you?

    Would appreciate, if you can have a quick look at my website and give me an advice what I should improve: http://janzac.com/
    (Recently I have added a new page about FutureNet and the way how users can make money on this social networking portal.)

    I have subscribed to your newsletter. 🙂

    Hope to hear from you soon.

    P.S.
    Maybe I will add link to your website on my website and you will add link to my website on your website? It will improve SEO of our websites, right? What do you think?

    Regards
    Jan Zac

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا