سہرسہ، 18 اگست (یو این آئی) بہار کے سہرسہ ضلع کے صدر تھانہ علاقے میں مجرموں نے آج صبح ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو چاقو مار کر قتل کردیا۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ نریار گاؤں کی رہنے والی رنکو دیوی (40) اور اس کی بیٹی نینا کماری (12) صبح گھر سے پھول توڑنے کے لیے نکلی تھیں۔ اُچت نگر کے ایک اسکول سے ماں بیٹی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، مجرموں نے دونوں کو چاقو مار کر قتل کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ تحقیقات کے لیےفارنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) اور ڈاگ سکواڈ کی ٹیمیں طلب کر لی گئی ہیں۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئیں اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔