سکیورٹی جوہات سے ییلو لائن پر میٹرو کے تین اسٹیشن بند

0
0

نئی دہلی؍؍دہلی میٹرو نے سکیورٹی وجوہات سے ییلو لائن کے ادھیوگ بھون،لوک کلیان مارگ اور کیندریے سچیوالے ،تین میٹرواسٹیشنوں کو آج دوپہر بند کردیا ۔حالانکہ کیندریے سچیوالے انٹرچینج اسٹیشن پر ٹرین بدلنے کی سہولت مہیاہے ۔دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی)کے ترجمان نے یواین آئی کو بتایا کہ دہلی پولیس کی صلاح پر ییلو لائن کے ان اسٹیشنوں کو دن میں ایک بجے بند کردیاگیا جس کی وجہ سے مسافر نہ تو ان میں داخل ہوسکتے ہیں اور نہ ہی باہر نکل سکتے ہیں۔ادیوگ بھون اور لوک کلیان مارگ اسٹیشنوں پرمیٹرو نہیں رک رہی ہے ۔کیندریے سچیوالے پر میٹرو رک رہی ہے لیکن اسٹیشن سے باہر نکلنے کے دروازے بند ہونے کی وجہ سے مسافر باہر نہیں جاپارہے ہیں۔حالانکہ مسافر بس اسٹیشن پر اترکر دوسری ٹرین بدل سکتے ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ یہ پابندی اگلے حکم تک جاری رہے گی۔اس طرح کی اطلاع ملی تھی کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ پارلیمنٹ ہاؤس کے نزدیک پہنچ کر فیس بڑھائے جانے کے مسئلے پر مظاہرے کرسکتے ہیں۔اسی کے پیش نظر دہلی پولیس نے ان تینوں میٹرو اسٹیشنوں کو بند کرنے کی صلاح دی۔کیندریے سچیوالے اسٹیشن پر اطلاع نہ ہونے کی وجہ سے کافی لوگ اتر رہے ہیں لیکن انہیں باہر نکلنے نہیں دیا جارہا ہے جس سے وہاں بھیڑ جمع ہوگئی ہے ۔مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔کچھ لوگ وہیں گیٹ کھلنے کا انتظار کررہے ہیں توکچھ لوگ واپس پٹیل چوک کے لئے ٹرین پکڑ رہے ہیں۔اسٹیشن پر سکیورٹی گارڈس کے سامنے کچھ مسافر اپنا غصہ بھی ظاہر کررہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا