سڑک کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح : نتن گڈکری

0
0

نئی دہلی، // روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ سڑک کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور سال 2030 تک سڑک حادثات میں ہونے والی اموات کو 50 فیصد تک کم کرنے کا ہدف ہے۔ ‘روڈ سیفٹی سے متعلق ایک کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے مسٹر گڈکری نے کہا کہ 4 ای روڈ سیفٹی – انجینئرنگ (سڑک اور وہیکل انجینئرنگ) ، نفاذ، تعلیم اور ہنگامی طبی خدماتیہ بہت اہم ہیں ۔ ان چاروں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ سماجی رویے میں تبدیلیاں لانے پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے روڈ سیفٹی کو بہتر بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون پر زور دیا۔
مسٹر گڈکری نے کہا کہ سڑک حادثات سے متعلق سال 2022 کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، 4.6 لاکھ سڑک حادثات ہوئے ہیں، جن میں سے 1.68 لاکھ لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 4 لاکھ لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر گھنٹے میں 53 سڑک حادثات اور 19 اموات ہوتی ہیں۔
وزییر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ سڑک حادثات میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سڑک حادثات کی وجہ سے ہونے والی اموات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے جی ڈی پی کو 3.14 فیصد کا سماجی و اقتصادی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 60 فیصد اموات 18 سے 35 سال کے نوجوانوں کے ایج گروپ میں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثاتی اموات کے نتیجے میں ایک خاندان کے لیے ایک کمانے والے کا نقصان، آجر کے لیے پیشہ ورانہ نقصان اور معیشت کے لیے مجموعی نقصان ہوتا ہے۔
مسٹر گڈکری نے کہا کہ شہریوں کے درمیان اچھے ٹریفک رویے کے لیے انعامات کے نظام کے ناگپور میں مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ مرکزی وزیر نے ڈرائیوروں کی آنکھوں کے باقاعدگی سے چیک اپ پر زور دیا اور تنظیموں سے کہا کہ وہ اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے حصے کے طور پر اس کے لیے مفت کیمپ کا اہتمام کریں۔ مسٹر گڈکری نے کہا کہ اسکولوں، کالجوں میں تعلیم اور بیداری، این جی اوز، اسٹارٹ اپس، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں، آئی آئی ٹی، یونیورسٹیوں، ٹریفک اور ہائی وے اتھارٹیز کے ساتھ تعاون سڑک کی حفاظت کے لیے اچھے طریقوں کو پھیلانے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا