سڑک رابطہ دیہی علاقوں میں ترقی لاتی ہے:شاہنواز چوہدری

0
0

ڈی ڈی سی نے سرنکوٹ میں سنئی پھامڑاا موڑ تا دھندک سڑک کے کام کا افتتاح کیا
لازوال ڈیسک
سرنکوٹجے کے پی سی سی کے جنرل سکریٹری اور سرنکوٹ اے بلاک سے ڈی ڈی سی ممبر شاہنواز چودھری نے آج یہاں سرنکوٹ میں سنئی پھامڑاموڑ سے دھندک تک لنک روڈ کے کام کا افتتاح اے ای ای ،آر اینڈ بی ، جے ای اورمحکمہ کے دیگر افسران، سرپنچوں اور علاقے کے بزرگ شہریوں کے ساتھ کیا۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے شاہنواز چوہدری کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔وہیںاہل علاقہ نے دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر شاہنواز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گاو¿ں دھندک میں گزشتہ 60 سال سے ایک بھی سڑک نہیں ہے جس سے لوگ پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شاہنواز ہی تھے جنہوں نے ڈی ڈی سی ممبر بننے کے بعد ہمارا خیال رکھا اور پروجیکٹ تیار کیا اور اس سڑک کی تعمیر کی منظوری حاصل کی۔اس موقع پر شاہنواز چودھری نے کہا کہ روڈ کنیکٹیویٹی دیہی علاقوں میں ترقی لاتی ہے اور دیہی نوجوانوں کی روزی روٹی کا ذریعہ بھی بنتی ہے۔ اس علاقے کے لوگ مشکلات کا شکار ہیں اور بطور عوامی نمائندہ میرا فرض ہے کہ اس علاقے کے مقامی لوگوں کے لیے کچھ کروں۔انہوں نے مزید کہا کہ روڈ کنیکٹیویٹی اولین ترجیح ہے اور ڈی ڈی سی ممبر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے دن سے ہی ہر ممکن کوشش کی اور دیہی دور دراز علاقوں میں 8 سڑکوں کی منظوری حاصل کرنے کا سنگ میل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے انہیں عوامی اجتماع میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا