سڑکوں کا جال بے حال پہاڑی علاقوں میں سنگین عدم توجہی

0
0

پورے ملک میں مجموعی اعتبار سے سڑکوں کی تعمیر کا جال ہے اگر یہ کہا کہ جائے کہ ملک کی ہر ریاست میں سڑکوں کا کا م چل رہا ہے بے جا نہ ہوگا اسی طرح جموں وکشمیر میں سڑکوں کا ایک طویل جھال بچھایا جا چکا ہے جو سڑکیں مختلف اسکیموں کے تحت تعمیر ہوئی ہیں اور کچھ اب بھی تعمیر ہو رہی ہیں۔وہیں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اف انڈیا کچھ اداروں کے اشتراک سے بھی سڑکوں کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے کافی کوشاں نظر ا رہی ہے۔ناشری چنینی ٹنل بن چکا ہے ،پیر پنجال ٹنل کا کام جاری ہے اور جموں سرینگر ہائی وے پر توسیع کا کام جاری ہے۔سڑکوں کی حالت کو بہتر بنانے کے سلسلے کے ساتھ ساتھج بھی کئی ایسی سڑکیں ہیں جو حکومت کی توجہہ کی منتظر ہیں اور ان سڑکوں کو خونی رکس جاری ہے پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کا کام تو شروع ہوا ہے لیکن ان سڑکوں کی حالت کب بہتر بنے گی اور ان پر خونین رکس بند ہو گا۔وادی چناب چناب میںسڑک کا زخم ابھی تازہ ہے ہر آئے روز اخباروں میں دور دراز علاقاجات میں کوئی نہ کوئی حادثہ ہوتا ہے حادثات میں کمی لانے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔سڑکوں کے ایسے حالات جموں وکشمیر سے ہر ائے روز سرخیوں میں ہیں اور ان سڑکوں پر حادثات میں کمی لانے کیلئے حکومت کو خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔اس سلسلے میں حکومتی سطح پر سڑکوں کی حالات کو بہتر بنانے اور ان پر خونی رکس کو روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور من مانی کرنے والے اس ڈرائیور طبقہ پر قابو پانے کی ضرورت ہے جو عوام کو دو دو ہاتھوں لوٹنے کے ساتھ ساتھ اپنی لاپرواہیوں کی وجہ سے حادثات کی وجہ بھی بنتے ہیں اور کئی گھروں کو تالے تک لگ جاتے ہیں۔قومی علاقائی سطح پر سڑکوںکی تعمیر کرنے والے اداروں کو ادھوری تعمیر سڑکوں کی تکمیل میں رکاوٹ بنے تمام معاملات کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا