سپول: چاندی کی اسمگلنگ کرتے ہوئے اسمگلر گرفتار

0
0

سپول، 28 جولائی (یو این آئی) بہار کے ضلع سپول سے سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر چاندی کی اسمگلنگ کرتے ہوئے ایک اسمگلر کو گرفتار کیا۔
ایس ایس بی 45ویں بٹالین کے کمانڈنٹ گورو سنگھ نے اتوار کو یہاں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ بھیم نگر چیک پوسٹ کے علاقے سے ہندوستان سے نیپال چاندی کی غیر قانونی اسمگلنگ ہونے والی ہے۔ اسے روکنے کے لیے فورس کے اہلکاروں نے سرحدی چوکی 206/1 کے قریب محاصرہ کر لیا۔ اس دوران دیکھا گیا کہ ایک شخص ہاتھ میں بیگ اٹھائے ہندوستانی ڈویژن سے چیک پوسٹ کے ذریعے نیپال کی طرف جانے کی کوشش کر رہا ہے۔ چیک پوسٹ پر تعینات فورس کے اہلکاروں نے اسے روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران مذکورہ شخص سے 553.60 گرام غیر قانونی چاندی اور 25 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ اس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔
مسٹر سنگھ نے بتایا کہ گرفتار اسمگلر کی شناخت نوین کمار سونی کے طور پر کی گئی ہے، جو مدھیہ پورہ ضلع کے مرلی گنج تھانہ علاقہ کے رام پور گاؤں کا رہنے والا ہے۔ پوچھ تاچھ کے بعد مذکورہ اسمگلر کو کسٹم بھیم نگر، بہار کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا