لازوال ڈیسک
جموں؍؍سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چلائی گئی خصوصی اَنفورسمنٹ مہم کے دوران ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ایڈمنسٹریشن اینڈ اَنفورسمنٹ جموں نمرتا ڈوگرہ نے ڈی سی اَنفورسمنٹ سینٹرل جموں کی ٹیموں کے ذریعے لگائے گئے ناکوں کا اَچانک معائینہ کیا۔نمرتا ڈوگرہ نے اَپنے دورے کے دوران ایس ٹی او ڈاکٹر سونیکا سوڈان کی قیادت میں ٹیم کی کوششوں کو سراہا جو ڈی سی اَنفورسمنٹ سینٹرل ریتو مہاجن کی نگرانی اور رہنمائی میں کام کر رہی ہے۔اَنفورسمنٹ سینٹرل جموں نے اپریل 2023ء سے دسمبر 2023ء تک جی ایس ٹی نادہندگان پر جی ایس ٹی انوائسز اور ای وے بل جیسے مناسب دستاویزات نہ رکھنے پر 2.01 کروڑ کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ انفورسمنٹ (سینٹرل) جموں کی اَنفورسمنٹ مہم کے دوران 2.01 کروڑ کے جرمانے کے علاوہ جو کہ گزشتہ مالی برس کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہے، کل 368 گاڑیوں کو حراست میں لیا گیا اور تقریباً 1,03,108 ای وے بلوں کی تصدیق کی گئی۔مذکورہ مدت کے دوران جن اشیاء پر جرمانے عائد کئے گئے ان میں ماربل و گرینائٹ، میٹل سکریپ، ٹی ایم ٹی بار اور الیکٹرانک سامان وغیرہ شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر اَنفورسمنٹ (سینٹرل) جموں نے کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ریشمی سنگھ کی ہدایات پر سٹیٹ ٹیکسز اَفسران کی سربراہی میں مختلف ٹیمیں تشکیل دین جن میں سونیکا سوڈان، چندر موہنی، رومی جموال، نریش کول، سریندر گپتا اور سنیل گپتا شامل ہیں۔