سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ جموں نے ’میری مٹی ، میرا دیش‘ مہم کے تحت

0
0

سٹارٹ اَپس اور کاروبار ی اَفراد کیلئے جی ایس ٹی پر اِستفساری سیشن کا اِنعقاد کیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ جموں نے آج ’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘ کی جاری تقریبات کے ایک حصے کے طور پر سٹارٹ اَپس اور کاروبار ی اَفراد کے لئے جی ایس ٹی پر ایک اِستفساری سیشن کا اِنعقاد کیا جس کا موضوع’’ میری مٹی ، میرا دیش ‘‘ تھا جس میں ترقی پر توجہ دی گئی ہے۔دورانِ سیشن ، ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز جموں نمرتا ڈوگرہ نے محکمہ کی کامیابیوں او ربہترین طریقوں کے بارے میں بتایا اور آمدنی میں اِضافے کے لئے کاروباری کمیونٹی کو مُبارک باد دی۔اِس سیشن میں آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم جموں ، جے کے اِی ڈی آئی ، کلسٹر یونیورسٹی ، ایف ایل او ایف آئی سی سی آئی اور دیگر کے ساتھ شامل سٹارٹ اَپس شامل ہوئے جس میں اُنہیں جی ایس ٹی کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں جس کے بعد ایک اِستفساری سیشن منعقد ہوا جس میں ان کے سوالات اور خدشات کو دُور کیا گیا۔ سیشن میں ایف ایل او ایف آئی سی سی آئی اور آئی آئی ایم جموں کے نمائندوں کی طرف سے آنے والی کئی تجاویز کو تسلیم کیا گیا۔سیشن میں شرکأ نے محکمہ سے درخواست کی کہ وہ مستقبل میں بھی اِس طرح کے بیداری اَقدامات کریں ۔ سیشن کا بنیادی مقصد کرتا ویہ مہم کے ایک حصے کے طور پر جی ایس ٹی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور ایسے سٹارٹ اَپس کا ہاتھ تھامنا تھا جو کل کے اُمید اَفز ا اور کامیاب کاروباری ادارے ہیں۔دورانِ سیشن آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم جموں ، ایف ایل او ایف آئی سی سی آئی ، کلسٹریونیورسٹی اور این جی او کے نمائندوں کو مبارک باد دی گئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا