سوچھ سرویکشن مشن میں ضلع سری نگر ملک کے ٹاپ 10 اضلاع میں شامل: ضلع مجسٹریٹ

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد کا کہنا ہے کہ سوچھ سرویکشن مشن میں ضلع سری نگر ملک کے ٹاپ 10 اضلاع کی فہرست میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مشن کے تحت ہم نے اپنے تمام گائوں میں ٹارگیٹ مکمل کئے ہیں۔موصوف ضلع مجسٹریٹ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘ضلع سری نگر سوچھ سرویکشن مشن میں ملک کے ٹاپ 10 اضلاع کی فہرست میں شامل ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘سوچھ بھارت مشن- اربن 2.o کے تحت ہم نے اپنے تمام گائوں میں جو ٹارگیٹ تھے ان کو مکمل کیا ہے اس میں شروعات میں پہلے رائزنگ کٹگری پھر اسپائرنگ اور پھر ماڈل بن جاتا ہے اور سری نگر ضلع ماڈل سطح پر پہنچ گیا ہے جس کے لئے میں محکمہ دیہی ترقی کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں’۔اعجاز اسد نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جو ماڈل گائوں اور ماڈل پنچایت کے لئے معیارات مقرر کئے گئے ہیں جن کو ہم نے حاصل کیا ہے لیکن ان کی رفتار کو جاری رکھ سکیں۔میگڈمائزیشن کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘دو ایجنسیاں پی ڈبلیو ڈی اور ایس ایم سی میگڈمائزیشن کرتی ہیں دونوں کام پر لگی ہوئی ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ میگڈمائزیشن کا کام عنقریب مکمل کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا