سوپٹ کولگام میں ماتم، فوجی جوان کی میت گھر پہنچ گئی، جناذے میں سینکڑوں افراد نے کی شرکت۔ پر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک ،

0
0

فاروق راتھر

سری نگر //ضلع کپواڑہ میں گذشتہ روز حادثاتی طور پر رائفل سے نکلنے والی گولی کی وجہ سے جان بحق ہونے والے فوجی جوان کا آبائی گاؤں سوپٹ اور دیگر علاقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق
شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں ڈیوٹی اوقات کے دوران رائفل سے حادثاتی طور پر نکلے والی گولی کی وجہ سے فوجی اہلکار کی جان چلی گئی۔

http://mod.gov.in/
جس کی شناخت شوکت حسین کمار ولد عبدالمجید کمار ساکن سوپٹ ٹنگہ پورہ دیوسر کے طور پر ہوئی ہے۔ شوکت حسین کمار ضلع کپواڑہ کے کرال پورہ علاقے کے پنزگام میں 175 ٹیریٹوریل آرمی (TA) یونٹ کے ساتھ تعینات تھے۔
میت کے گھر پہنچنے کے بعد اہل خانہ، رشتہ داروں اور پڑوسیوں نے آہ بکا اور سینۂ کوبی شروع کر دی۔ جاں بحق شوکت حسین کمار اپنے پیچھے اہلیہ، دو بچے اور بوڑھے والدین چھوڑگۓ ہیں۔
شوکت کی موت پر روتے ہوئے ان کی اہلیہ اور والدین نے بتایا کہ وہ اگلے چند دنوں میں چھٹی پر گھر آنے والے تھے لیکن ان کی موت کی خبر سب سے پہلے آئی۔ "ابھی ایک دن پہلے اس نے ہمیں فون کیا اور بتایا کہ وہ جلد ہی گھر آئیں گے”، انہوں نے اپنے چہروں سے آنسو پونچھتے ہوئے کہا۔ ان کی آخری رسومات میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی، جنہیں نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

https://lazawal.com/

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا