سی این ایس
سرینگرپولیس نے شمالی کشمیر میں جیش محمد کے چار معاونےن کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ ادھر کل شام پولیس سٹیشن پانپور سے اپنی سروس رائفل سمیت فرار ہونے والے اےس پی اﺅ نے حزب المجاہدین مےں شمولےت کرلی ہے۔ سی اےن اےس کے مطابق راشٹریہ رائفلز کی 22ویں بٹالین اور سی آر پی ایف کی 179ویں بٹالین کے اہلکاروں نے کل شام سوپور کی فروٹ منڈی کراسنگ پر ناکہ لگا دیا اور چار مشتبہ افراد کو دھر لیاہے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ چاروں افراد جیش محمد کیلئے کام کرتے تھے۔ ان کی شناخت محمد ایوب ملہ ولد غلام حسن ساکن مل گونی پورہ، فیاض احمد وار ولد غلام محی الدین وار ساکن وارپورہ، جاوید احمد وار ولد عبدالرحمان وار ساکن وارپورہ سوپور، مقصود احمد وار ولد محمد یوسف وار ساکن دچھن پورہ روہامہ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے قابل اعتراض چیزیں برآمد ہوئی ہیں۔ چاروں کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ حزب المجاہدین نے کہا ہے کہ جنوبی کشمیر کاکہ پورہ پلوامہ کا رہنے والا عرفان احمد ڈار نامی ایس پی او تنظیم میں شامل ہوگیا ہے۔ عرفان پانپورر پولیس سٹیشن میں تعینات تھا اور کل شام سے اپنی سروس رائفل سمیت لاپتہ ہوگیا تھا۔ حزب کے ترجمان برہان الدین نے بیان میں کہا ہے کہ ”ایس پی اور عرفان احمد ڈار ساکن نیہامہ کاکہ پورہ جو اپنی رائفل سمیت بھاگ گیا تھا، نے حزب المجاہدین جوائن کرلی ہے۔“حزب نے جموں کشمیر پولیس کے کیڈر سے اپیل کی ہے کہ وہ مزاحمتی جدوجہد آگے بڑھانے کے لئے اپنی نوکریاں چھوڑ کر حزب المجاہدین میں شامل ہوجائیں۔