سونیا گاندھی سمیت کانگریس کے سینئر لیڈروں کا راج گھاٹ پر’ستیہ گرہ‘

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )کے خلاف کانگریس نے بابائے قوم مہاتما گاندھ کی سمادھی راج گھاٹ پر پیر کو’ستیہ گرہ‘ کیا جس میں پارٹی صدر سونیا گاندھی، سابق پارٹی صدر راہل گاندھی، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور پارٹی کے کئی سینئر لیڈران موجود تھے ۔ستیہ گرہ کے دوران راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد، لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری اور مشرقی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا، سکریٹری جنرل کے سی وینوگوپال، راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت، مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ، سابق لوک سبھا اسپیکرمیرا کمار، سینئر پارٹی لیڈر احمد پٹیل، آنند شرما سمیت کئی مشہور شخصیات موجود تھیں۔ستیہ گرہ تقریبا تین بجے شروع ہوا، اس دوران وہاں بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان بھی موجود تھے ، جو ہاتھوں میں پارٹی کا جھنڈا لئے ہوئے تھے ۔ستیہ گرہ شروع کرنے سے پہلے وندے ماترم گایا گیا۔ پروگرام میں کبیر کے بھجن گائے گئے اور کئی لیڈروں نے آئین کے پریمبل مختلف زبانوں میں پڑھی۔ انہوںنے کہا کہ آئین میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کسی بنیاد پر کسی شخص کے ساتھ بھید بھاؤ نہیں کیا جائے گا۔اس سے پہلے مسٹر راہل گاندھی نے ستیہ گرہ کے بارے میں بتاتے ہوئے نوجوانوں اور طالب علموں کو اس میں شامل ہونے کی درخواست کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ اس وقت سب کو آگے آکر ملک کو نفرت کے ذریعہ برباد ہونے سے بچانا ہے ا ور مودی۔شاہ کی جانب سے شروع کی گئی نفرت اور تشدد کے خلاف متحد ہوکر مظاہرہ کرنا ہے ۔ستیہ گرہ سے پہلے محترمہ وڈرا نے بھی ٹوئٹ کرکے لوگوںسے راج گھاٹ آنے کی اپیل کی اور کہا کہ ’’یہ ملک ایک مشترکہ رشتہ ہے ، مشترکہ خواب ہے ۔اس مٹی کو ہم نے محنتوں کے رنگ سے سینچا ہے ۔ آئین ہماری طاقت ہے ۔ ملک کو پھوٹ ڈالو اور راج کرو کی سیاست سے بچانا ہے ۔ آیئے آج دوپہر تین بجے سے باپو کی سمادھی راج گھاٹ پر میرے ساتھ آئین کے پاٹھ کا حصہ بنئے ۔‘‘

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا