برف باری کی وجہ سے زوجیلا ٹنل پر عارضی طور کام بند،برف میں پھنسے کئی لوگوں کو نکالاگیا
مختار احمد
گاندربل؍؍پچھلے کئی روز سے سونمرگ میں ہورہی برف کی وجہ سے جہاں مقامی لوگوں اور ہوٹلیر میں خوشی کی پائی جارہی ہے تاہم وہیں دوسری طرف بھاری برفباری کی وجہ سے سونمرگ میں تقریبا پانچ فٹ سے زیادہ برف جمع ہوگئی گزشتہ شام دیر گئی سونمرگ میں برفباری کے ساتھ ساتھ تیز ہواوں کی وجہ سے سونمرگ میں برفانی طوفان کی صورتحال پیدا ہوگئی تاہم انتظامیہ نے سڑکوں سے برف صاف کرنے کے علاوہ دیگر انتظامات بھی کئے ہیں اسی دوران جب انتظامیہ جب شتکڑی میں چار افراد کے پھنشنے کی اطلاع ملی تو انتظامیہ نے فوری حرکت میں آکر بچائو کاروائی کرکے چاروں افراد کو بچا کر محفوظ مقام پر لے گئے جبکہ زوجیلا ٹنل پر جاری کام کو فی الحال روک دیا گیا ہے اور یہاں میں کام کر رہے مزدوروں کو بھی نکال کر سونمرگ پہنچایا برفباری کا نظارہ کرنے کے لئے سونمرگ میں کافی سیاح وارد ہوئے تھے جنہیں زڈ موڈ سے ہوکر گگنگیر پہنچایا جارہا ہے۔اسی دوران سونمرگ میں سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے جہاں ایس ڈی اے نے مشینری اور افرادی کوت کو کام پے لگادیا ہے وہیں اس میں اب آر اینڈ نے بھی مشینوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔دریں اثناء بیکن نے سری نگر لیہ شاہراہ کے زوجیلا درے سے برف ہٹانے کا کا زور و شور سے شروع کیا اور جس کے لئے کئی مشینوں کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔