سول ڈیفنس کے ماہر ین نے ہسپتال کے سیکورٹی اہلکاروں کو اہم احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں//آج یہاں سول ڈیفنس جموں کے زیر اہتمام ہڈیو ں اور جوڑوں کے شعبہ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں ایک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔وہیں اس بیداری پروگرام کی نگرانی ڈپٹی ایس پی انیتاپوار کر رہی تھیں۔ اس دوارن فرسٹ ایڈ، سی پی آر، چاکنگ، فائر فائٹنگ اور منشیات کے حوالے سے سول ڈیفنس کے ماہر ین نے ہسپتال کے سیکورٹی اہلکاروں کو آگاہی دی ۔جبکہ اس بیداری پروگرام کا بنیادی مقصد حفاظتی عملے کو قدرتی یا انسان ساختہ آفات کے دوران اقدامات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا تھا۔پروگرام میں ہسپتال کے 60 سکیورٹی اہلکاروں نے شرکت کی۔وہیں اس موقع پر ڈاکٹر سنجیو اروڑہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال، جموں نے سول ڈیفنس کی جانب سے اس آگاہی پروگرام کے انعقاد پر سول ڈیفنس کی ٹیم کو سراہا اور ان شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پرمجیت کمار، چیف وارڈن سی ڈی جموں،آر وجے مگوترا ڈپٹی چیف وارڈن سی ڈی جموں، ڈاکٹر سجیو کمار گپتا ایچ او ڈی بی اینڈ جے ہسپتال جی ایم سی جموں، نثار احمد شاہ، ایم ڈی سیکورٹی ایسوسی ایشن میڈیکل کالج، جموں، رام پال کھجوریا ریٹائرڈ کیپٹن سیکیورٹی آفس جی ایم سی، رام دیال سینی ایس آئی انچارج ٹریننگز سول ڈیفنس اس موقع پر موجود تھے۔