سول ڈیفنس، جموں کے زیر اہتمام ایک روزہ بیداری کیمپ کا انعقاد

0
0

قدرتی یا انسانی ساختہ آفات کے دوران بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ سنٹرل سنسکرت یونیورسٹی کوٹ بھلوال، جموں میں ایک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام سول ڈیفنس، جموں نے ڈپٹی ایس پی انیتا پوارکی نگرانی میں کیا تھا۔ اس موقع پرسول ڈیفنس کے ماہر نے طلباء کو فرسٹ ایڈ، سی پی آر، چوکنگ، فائر فائٹنگ اور منشیات کی لت کے بارے میں آگاہی دی۔ وہیںپروگرام کے دوران مذکورہ بالا موضوعات پر سول ڈیفنس کی ٹیم کی جانب سے مظاہرہ بھی کیا گیا۔ یاد رہے آگاہی پروگرام کا بنیادی مقصد طلباء کو قدرتی یا انسانی ساختہ آفات کے دوران بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔اس پروگرام میں یونیورسٹی کے 80 طلباء نے شرکت کی۔اس موقع پر پروفیسر شری دھر پاتھک ڈائرکٹر سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی کیمپس نے سی ڈی بیداری کیمپ کے انعقاد کے لیے سول ڈیفنس ٹیم کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا