سوستھ بھارت مشن: فوج نے مال، راجوری میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا

0
0

مقامی عوام کا طبی معائنہ کرنے کے ساتھ ادویات بھی تقسیم کی گئیں
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍سوستھ بھارت مشن کے تھٹ ہندوستانی فوج نے ضلع راجوری کے مال میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔واضح رہے کیمپ نے پیر پنجال کے جنوب میں دور دراز دیہات کے رہائشیوں کو صحت مند طرز زندگی کے لیے بنیادی طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی ۔وہیں دور افتادہ مال گاؤں کے عوام کی صحت کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوج میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پرطبی ڈاکٹروں اور پیشہ ور افراد کی ایک ٹیم بشمول خواتین میڈیکل آفیسرز نے صحت کے مختلف خدشات کو دور کرنے کے لیے شرکت کی جہاں مقا می عوام کو خصوصی دیکھ بھال، صحت سے متعلق آگاہی کے سیشنز کے ساتھ ساتھ انہیں ضروری ادویات فراہم کرنے کے لیے ماہرانہ رہنمائی فراہم کی گئی۔
یاد رہے ہندوستانی فوج کے میڈیکل کیمپ کا مقصد نہ صرف فوری صحت کی دیکھ بھال میں مدد فراہم کرنا ہے بلکہ صحت کے باقاعدگی سے چیک اپ اور صحت مند طرز زندگی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔وہیں دور دراز کے علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فوج کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے مال گاؤں کے عوام نے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے مزید میڈیکل کیمپ منعقد کیے جائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا