کہاملک کی تمام ریاستوں سے اس سال لوگ امرناتھ یاتراکیلئے جموں و کشمیر آئیں
لازوال ڈیسک
جموں//سنیل ڈمپل، صدر مشن سٹیٹ ہڈ نے آنے والے ہولی تہوار کے موقع پر مہادیو بھولے ناتھ کے ایک متاثر کن بھنڈارا لنگر میں، ایک تقریب، لنگر، بھنڈارا کا اہتمام کیا۔تقریب میں خواتین اور تمام مذاہب کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سنیل ڈمپل نے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کی تمام ریاستوں کے لوگوں سے اس سال امرناتھ یاترا میں بڑی تعداد میں جموں کشمیر آنے کی اپیل کی ۔ڈمپل نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات نہ کرانے پر ای سی آئی اور بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی۔
انہوں نے جموں و کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے لییپراتھناکی۔اس موقع پر ڈمپل نے شردھالوںاور شیو بھگتوں کے ساتھ رقص کیا۔ڈمپل نے عالمی امن، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارے، جموں کشمیر میں خوشیوں کی بحالی، جموں و کشمیر ریاست اور جموں کشمیر کے لوگوں کے خاندانوں میں ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی اپنی نیک خواہشات رکھیں ۔