سنکلپ سپتاہ، ہفتہ کتنا سود مند ؟

0
0

یوٹی کے 44 خواہش مند بلاکوںمیں 3 اکتوبر سے 9اکتوبر تک مسلسل جاری رہنے والا سنکلپ سپتا جس کا اختتام تمام اسپریشنل بلاکس میں نہایت ہی کامیابی کے ساتھ بڑے جشن یعنی سماویش سمارو کے ساتھ کیا گیا ۔ واضح رہے سنلکلپ سپتا کی شروعات وزیر اعظم نے 30ستمبر کو نئی دہلی میں کی تھی جس کا مقصد شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بلاک کی سطح پر گورننس کو بہتر بنانا تھا۔جبکہ اس ملک گیر مہم کو ملک کے 329 اضلاع کے 500 بلاکوں میںنافذ کیا گیا۔وہیں اسپیریشنل بلاکس پروگرام کو نافذ کرنے اور ایک مؤثر بلاک ترقیاتی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے، ملک بھر میں گاؤں اور بلاک کی سطح پر چنتن شیوروں کا انعقاد کیا گیا۔جبکہ 3 اکتوبر سے 9 اکتوبر 2023 تک ’سنکلپ سپتاہ‘ میں ہر دن ایک مخصوص ترقیاتی تھیم کے لیے وقف تھا، جس پر تمام بلاکوں نے کام کیا۔جبکہ پہلے چھ دنوں کی تھیم میں’سمپورنا سواستھیہ‘، ’سوپوشت پریوار‘، ’سوچھتا‘، ’کرشی‘، ’شکشا‘، اور ’سمردھی دیوس‘ شامل ہیں۔ وہیںہفتے کے آخری دن یعنی 9 اکتوبر 2023 کو پورے ہفتے کے دوران کیے گئے کام کا جشن بطور ’سنکل سپتاہ سماویش سماروہ‘منایا گیا۔جوکہ اس پورے ہفتہ کی سب سے بڑی تقریب تھی ملک بھر کے بلاکوں کی طرح یوٹی میں اس ہفتہ بھر مہم کو نہایت ہی کامیابی سے انجام دیا گیا ۔ یوٹی کے 44اسپریشنل بلاکس میں اس پروگرام کے چلتے کافی چہل پہل رہی ، مختلف اقسام کی تقریبات منعقد کی گئی ۔ تمام تر شعبہ جات میں جاری اسکیموں پر بیداری پروگرام کئے گئے ، اس کے علاہ کسانوں ، اسکولی بچوں ، عورتوں سب کو ہی اس مہم کے تحت جوڑا کیا گیا۔لیکن اب ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اسپریشنل بلاکس میں یہ جو پروگرام ہوئے ہیں یا جن اسکیموں کے بارے میں عوام کو بیدار کیا گیا ، کیا ان سے لوگ فائدہ اٹھا پائیں گے ،کہ نہیں کیونکہ اس قبل بھی عوامی سطح پرکئی محکموں کی جانب سے بیداری پروگرام کروا کے عوام کو آگاہی دی جاتی رہی ہے، مگر عملاً اس کے نتائج اتنے بہتر نہیں آتے کیونکہ لوگ اسکیموں کویا تو سمجھ نہیں پاتے ہیں یا انہیں سمجھایا نہیں جاتا جس کی وجہ سے وہ سلسلہ جوں کا توں رہ جاتا ہے ۔ بہر کیف اب دیکھنا یہ ہے کہ سنکلپ سپتا کے تحت جو پروگرام منعقد کئے گئے ہیں ان کا فائدہ کس حد تک عوام کو پہنچے گا یا یہ ہفتہ کتنا سود مند رہے گا۔ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا ، مگر ضلعی آفیسران کو یہ چاہئے حکومت جانب سے جسطرح کی یہ مہم چلائی گئی ایسے پروگرام وقتا فواقتاً دیگر بلاکس میں بھی جاری رکھیں تاکہ عوام اس سے پوری طرح مستفید ہوسکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا